خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 597 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 597

خطبات مسرور جلد 11 597 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013 ء اور خوبصورت بنائی ہے۔اور جماعت کی موجودہ تعداد سے زیادہ کی گنجائش اس میں ہے۔اللہ کرے کہ یہ جلدا اپنی گنجائش سے بھی باہر نکلنا شروع ہو جائے۔بہت سے کام کرنے والوں نے دن رات بڑی محنت سے کام کیا۔مجھے بتایا گیا ہے کہ بہت سا کام بعض افراد جماعت نے بغیر اس بات کی پرواہ کئے کہ دن ہے یا رات ، بڑی لگن اور بڑے جذبے سے یہاں خدمت کی ہے۔اور یوں جیسا کہ ہماری روایت ہے، خود کام کر کے اخراجات کی بچت بھی کی ہے۔اس مسجد پر مسجد، بال اور دوسری چیزیں ملا کے گل ساڑھے تین ملین کے قریب خرچ ہوا ہے۔جس میں 1۔3 ملین مسجد پر، اور باقی کچن اور باقی Renovation پر خرچ ہوا۔جماعت کی تعداد تھوڑی ہونے کی وجہ سے فوری طور پر اتنی بڑی رقم جماعت جمع نہیں کرسکی۔یا وعدے جو تھے وہ پورے نہیں ہو سکے اس لئے قرض بھی لینا پڑا۔لیکن مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ قرض افراد جماعت جلد اتار دیں گے۔کیونکہ جماعت کو یہاں قائم ہوئے اس سال 25 سال ہو گئے ہیں۔اس لئے جماعت کی شدید خواہش تھی اور میں سمجھتا ہوں یہ خواہش یقیناً ہوگی کہ باوجود جماعت کی تعداد کم ہونے کے ایک مسجد کا تحفہ کم از کم ضرور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کے گھر کی تعمیر کی صورت میں یہ خولہ بایں کیا جائے۔پس یہ یادرکھیں کہ جس جذبے کے تحت آپ نے یہ تحفہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا ہے یہ قرض کا تحفہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ جلد سے جلد قرض اتارنے کی طرف توجہ ہونی چاہیے اور اس کی ادائیگی کی کوشش ہونی چاہیے تا کہ آپ اپنی خالص قربانی اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے والے بنیں۔جماعت نے یہ قرض اس توقع اور آپ افراد جماعت پر حسن ظن کرتے ہوئے لیا ہے کہ احباب اپنی قربانیوں سے اس مسجد کی تعمیر کریں گے چاہے وہ دیر سے قربانیاں ادا ہوں، تا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے اس دنیا میں خدا تعالیٰ کا گھر بنا یا اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لئے گھر بنائے گا۔پس کون ہے جو اللہ تعالیٰ کی جنت کا حصول نہ چاہتا ہو، اپنے لیے جنت میں گھر نہ چاہتا ہو۔یقینا کوئی احمدی بھی کبھی بھی یہ سوچ نہیں سکتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا نہ بنے ، وہ جنت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام کے طور پر دیئے گئے گھر کی خواہش نہ رکھتا ہو۔جماعت احمدیہ کی یہ خوبصورتی دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہے کہ وہ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہیں۔جو جاگ اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مالی قربانیوں کی اپنے صحابہ میں لگائی تھی تا کہ اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا جا سکے اور جس کو دیکھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا