خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 572 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 572

خطبات مسرور جلد 11 572 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اکتوبر 2013ء اُس میں فتنہ اور فساد اور جھگڑے مزید پیدا ہوتے ہیں۔پھر اس زمانے میں ٹی وی پر گندی فلمیں ہیں۔انٹرنیٹ پر انتہائی گندی اور غلیظ فلمیں ہیں۔ڈانس اور گانے وغیرہ ہیں۔بعض انڈین فلموں میں ایسے گانے ہیں جن میں دیوی دیوتاؤں کے نام پر مانگا جا رہا ہوتا ہے، یا اُن کی بڑائی بیان کی جارہی ہوتی ہے جس سے ایک اور سب سے بڑے اور طاقتور خدا کی نفی ہو رہی ہوتی ہے۔یا یہ اظہار ہورہا ہو کہ یہ دیوی دیوتا جو ہیں، بہت جو ہیں، یہ خدا تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔یہ بھی لغویات ہیں ،شرک ہیں۔شرک اور جھوٹ ایک چیز ہے۔ایسے گانوں کو بھی نہیں سننا چاہئے۔پھر فیس بک (Facebook) ہے یا ٹوئٹر (Twitter) ہے یا چیٹنگ (Chatting) وغیرہ ہیں۔کمپیوٹر وغیرہ پر مجالس لگی ہوتی ہیں۔اور ایسی بیہودہ اور نگی باتیں بعض دفعہ ہورہی ہوتی ہیں، جب ایک دوسرے فریق کی لڑائی ہوتی ہے تو پھر بعض نوجوان وہ باتیں مجھے بھی بھیج دیتے ہیں کہ کیا کیا باتیں ہو رہی تھیں۔پہلے خود ہی اُس میں شامل بھی ہوتے ہیں۔ایسی باتیں ہوتی ہیں کہ کوئی شریف آدمی اُن کو دیکھ اور سُن نہیں سکتا۔بڑے بڑے اچھے خاندانوں کے لڑکے اور لڑکیاں اس میں شامل ہوتے ہیں اور اپنا ننگ ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔پس ایک احمدی کے لئے ان سے بچنا بہت ضروری ہے۔ایک احمدی مسلمان کو تو حکم ہے کہ تم احسن قول کی تلاش کرو۔اُس احسن کی تلاش کرو جو نیکیوں میں بڑھانے والا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص بندے بنو اور جو لعنت ایسے لوگوں پر پڑنی ہے اُس سے بچ سکو۔بہر حال بہت سے احسن قول ہیں جو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتائے ہیں۔نیکی کے راستے اختیار کرنا اور بتانا احسن ہے اور برائی سے روکنا اور رکنا احسن ہے۔اللہ تعالیٰ ایک مومن سے ایک حقیقی عبد سے یہی فرماتا ہے کہ احسن قول تمہارا ہونا چاہئے۔ایک جگہ فرمایا وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ۔(البقرة: 149) کہ یعنی ہر ایک شخص کا ایک طمح نظر ہوتا ہے جسے وہ اپنے آپ پر مسلط کر لیتا ہے۔تمہارا اصح نظر یہ ہو کہ تم نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔پس جب نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش ہوگی تو قول اور عمل دونوں احسن ہوں گے۔اُس کے مطابق ہوں گے جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔اگر نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش ہوگی تو یقیناً پھر شیطان سے اور اُس کے حملوں سے بچنے کی بھی کوشش ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں جو میں نے شروع میں تلاوت کی تھی اس میں فرمایا کہ اِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُمْ کہ یقیناً شیطان ان کے درمیان، یعنی