خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 562
خطبات مسرور جلد 11 562 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء بچی نے خود ہی تنگ آ کر فرم کو نوٹس بھیج دیا اور اپنا کورس جاری نہیں رکھ سکی۔فرم کو چھوڑ کر اس نے پرائیویٹ کالج میں داخلہ لے لیا اور جب اس نے فرم چھوڑی تو اللہ تعالیٰ نے بھی عجیب قدرت کا نمونہ دکھایا کہ فرم کو جو فائدہ ہونا شروع ہوا تھا وہ نقصان ہونے لگا اور کام آہستہ آہستہ بالکل ختم ہوتا چلا گیا۔لوگوں کو فارغ کرنا پڑا۔آخر جب اس نقصان کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے میٹنگ بلائی گئی تو فرم کے ایم ڈی نے برملا اس بات کا اقرار کیا کہ ان کو کسی معصوم کی بددعا لگی ہے۔اس فرم میں سے کسی نے اس بچی کو اس بارے میں ای میل کے ذریعہ بتایا اور لکھا کہ جب تم نے ہماری فرم کو چھوڑا تو چند دن تک تو تم ہماری فرم میں لوگوں کی گفتگو کا موضوع رہی اور پھر اس کے بعد کبھی تمہارا ذ کر نہیں ہوا۔اب جب سے ایم ڈی نے یہ کہا ہے کہ ہماری فرم کو کسی معصوم کی بددعا لگی ہے تو تم پھر گفتگو کا موضوع بن گئی ہو اور سب کا یہی خیال ہے کہ وہ معصوم تم ہی ہو جس کے ساتھ فرم نے زیادتی کی تھی۔وہ عورت جو اس کی مینیجر تھی ، جس نے بچی کو بہت زیادہ تنگ کیا تھا، اُس کو فرم نے اُس عہدے سے برطرف کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور یہ بچی پرائیویٹ کالج میں پڑھی اور اچھے نمبروں سے پاس ہوئی اور اپنا کورس مکمل کر لیا، اس کوکوئی تکلیف نہیں ہوئی۔اس نے خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھا۔سب کچھ جود نیاوی خواہش تھی اُس کی ، وہ بھی اللہ تعالیٰ نے پوری فرما دی۔پس ہماری بچیوں کے لئے بھی اس میں ایک سبق ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھیں تو اللہ تعالیٰ فضل فرماتا رہتا ہے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ یہاں کی ہر چیز کو اپنا یا جائے کہ جو کسی نے کہہ دیا اُس پر عمل کرنا ہے۔نو جوانوں کو یا درکھنا چاہئے جو ان کی اچھائیاں ہیں، وہ لیں۔جو ان کی برائیاں ہیں،اُن سے بچنے کی کوشش کریں۔سوئمنگ کرنا بچوں کے لئے ، لڑکیوں کے لئے منع نہیں ہے، ضرور کریں لیکن لڑکیاں لڑکیوں میں سوئمنگ کریں اور یہ اچھی بات ہے تیرا کی تو ہر ایک کو آنی چاہئے۔یہ جو آجکل سوئمنگ کی تربیت دینے کا زور پڑ گیا ہے۔ہماری دادی مجھے بتایا کرتی تھیں کہ اُس زمانے میں جب سوئمنگ پول تو نہیں ہوتے تھے، نہروں پر جا کر سوئمنگ کی جاتی تھی اور وہ بڑی اچھی تیراک تھیں۔سوسال سے زیادہ پرانی بات ہے، اُس وقت بھی تیرا کی کیا کرتی تھیں اور بڑی اچھی آپ سٹریم (up stream) تیرا کرتی تھیں۔تو ہماری عورتیں بھی تیرتی ہیں اور تیرنا آنا چاہئے ، سوئمنگ کرنی چاہئے لیکن ایسا انتظام یہاں انتظامیہ سے رابطہ کر کے کروائیں کہ لڑکیوں کے وقت میں صرف لڑکیاں ہوں اور یہ ہو جاتا ہے۔یورپ میں میں نے کئی جگہ اس طرح دیکھا ہے جب کوشش کی تو ہو گیا۔ایک مخلص دوست سعید کا کو صاحب کو غانا میں خراج تحسین پیش کیا گیا جو اس وقت ہائی کورٹ کے