خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 550
خطبات مسرور جلد 11 550 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14اکتوبر 2013ء کپڑے اچھے پہنائے اور اُن کی خوراک وغیرہ کا خیال رکھا۔کئی یتیم بچیوں کی شادیوں کا انتظام آپ نے کیا۔اور بہر حال میں نے تو ان جیسا غریب پرور کوئی کم ہی دیکھا ہے۔گھر میں اگر کسی یتیم یا غریب کی پرورش کی ذمہ داری لی ہے تو پھر اپنے بچوں کی طرح اُنہیں رکھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے بچے تین بیٹیاں اور ایک بیٹے ہیں ڈاکٹر ظہیر الدین منصور۔سارے امریکہ میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی اپنی والدہ اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 25 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2013ء جلد 20 شماره 43 صفحہ 5 تا8)