خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 518
خطبات مسرور جلد 11 518 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2013ء محفوظ رکھے۔خاص طور پر شام میں تو بہت سارے احمدی متاثر ہو رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے شام کے بارے میں ایک انداری الہام فرمایا تھا کہ ” بلائے دمشق تو جلد اس خوشخبری والے الہام کو بھی پورا فرما دے اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کے سامان پیدا فرمائے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ يَدْعُونَ لَكَ ابدالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللهِ مِنَ الْعَرَبِ یعنی تیرے لئے ابدال شام کے دعا کرتے ہیں اور بندے خدا کے عرب میں سے دعا کرتے ہیں۔“ ( تذکرہ صفحہ نمبر 100 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ کرے کہ سارا عرب جلد سے جلد مسیح محمدی کے جھنڈے تلے آنے والا ہوتا کہ عرب دنیا کی بے چینی جسے دنیا نے عرب سپرنگ (Arab Spring) کا نام دیا ہوا ہے یہ دنیاوی نہیں بلکہ روحانی فیض کا چشمہ بن جائے۔یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے دعائیں کرنے والے بن جائیں اور آپ کے ساتھ جڑ کر اسلام کی حقیقی تعلیم کو جو پیار اور محبت اور امن کی تعلیم ہے، دنیا میں پھیلانے والے بن جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ہماری ذمہ داریاں سمجھنے اور انہیں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت جذب کرنے والے ہوں اور دنیا کی حق کی طرف ہمیشہ رہنمائی کرتے رہنے والے ہوں۔امن اور انصاف کو قائم کرنے والے ہوں اور اس تعلیم کو پھیلانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ دنیا کو بھی جنگ کی ہولنا کیوں اور تباہیوں سے بچائے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 20 شماره 40 مورخه 04 اکتوبر تا 10 اکتوبر 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 8)