خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 517
517 خطبات مسرور جلد 11 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2013 ء جائے گا کہ یہ پیشگوئی کرنے والا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا ہے، اُس کی بات سنیں ورنہ اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے کے علاوہ کوئی اور نہیں جو رہنمائی کرنے والا ہے۔ملکوں کے ان رویوں کی وجہ سے جو مذہبی شدت پسند تنظیمیں ہیں یا مذہب کے نام پر اپنی حکومتیں قائم کرنے والی جو تنظیمیں ہیں، یہی فائدہ اُٹھا ئیں گی اور پھر جو آپس میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہوگا وہ تصور سے بھی باہر ہے۔خدا تعالیٰ مسلمان رہنماؤں کو بھی عقل دے اور عوام کو بھی عقل دے۔اللہ تعالیٰ کے اس حکم کے اس مضمون کو سمجھیں کہ تعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة : 3) کہ نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرنے والے ہوں۔نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنے والے ہوں محبت کے پھیلانے والے ہوں ، دلوں کو جیتنے والے ہوں۔حکومت جو ہے کبھی دلوں کو جیتے بغیر نہیں ہوسکتی۔عوام کے حق ادا کئے بغیر نہیں ہوسکتی۔ہر مسلمان لیڈرکو اس روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں کہ ایک زمانہ تو وہ تھا کہ جب عیسائی عوام مسلمان حکومت کے عدل و انصاف کو دیکھ کر یہ دعا کرتے تھے کہ ہمیں عیسائی حکمرانوں سے جلد چھٹکارا ملے اور ہم پھر مسلمانوں کی حکومت کے زیر سایہ آجائیں اور کہاں آج یہ زمانہ ہے کہ مسلمان مسلمان سے بے انصافی کا مرتکب ہو رہا ہے۔رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ (الفتح : 30) کے بجائے گردنیں کاٹی جارہی ہیں۔مسلمان عیسائی ملکوں میں امن سے رہنے کے لئے، پناہ لینے کے لئے دوڑ رہے ہیں، انصاف کے حصول کے لئے دوڑ رہے ہیں، آزادی سے رہنے کے لئے دوڑ رہے ہیں۔کاش کہ مسلمان ممالک کے حکمران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔خدا کرے کہ کسی طرح ان تک ہمارا یہ پیغام پہنچ جائے۔اسی طرح مغربی ممالک اور بڑی طاقتوں تک بھی یہ پیغام پہنچ جائے جو میں نے بتایا۔جو کہ جیسا میں نے کہا کہ پہلے بھی مختلف ذرائع سے پہنچا چکا ہوں کہ بعید نہیں کہ شام کے خلاف جو کارروائی ہے، یہ ملک سے نکل کر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔پس ہر ملک میں رہنے والے احمدی کا اپنے ملک سے وفا کا یہ تقاضا ہے اور خاص طور پر ہر وہ احمدی جو ان مغربی ممالک میں رہ رہا ہے کہ ان سیاستدانوں کو آنے والی تباہی سے ہوشیار کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت ماننے کی توفیق عطا فرمائے۔حاکموں اور رعایا کو اپنے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ خانہ جنگی کو ختم کر کے اس تباہی سے بچیں۔یورپ اور مغرب کے حکمرانوں کی بھی آنکھیں کھولے کہ وہ عدل اور انصاف سے کام لیں اور ظلم سے بچیں۔ہر چھوٹے سے چھوٹے ملک کا بھی حق ادا کرنے کی کوشش کریں اور کسی ملک کی مدد ذاتی مفادات کے لئے نہ ہو، بلکہ حق کی ادائیگی کے لئے ہو۔اللہ تعالیٰ افراد جماعت کو ان حالات کے ہر شر سے