خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 478
خطبات مسرور جلد 11 478 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء ابوھریرة رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مسافر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کہلا بھیجا کہ مہمان کے لئے کھانا بھجواؤ۔جواب آیا کہ پانی کے سوا آج گھر میں کچھ نہیں۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا۔اس مہمان کے کھانے کا بندو بست کون کرے گا؟ ایک انصاری نے عرض کیا کہ حضور میں انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ وہ گھر گیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان کی خاطر مدارات کا اہتمام کرو۔بیوی نے جواباً کہا آج گھر میں تو صرف بچوں کےکھانے کے لئے ہے۔انصاری نے کہا اچھا تو کھانا تیار کرو۔پھر چراغ جلا ؤ اور جب بچوں کے کھانے کا وقت آئے تو ان کو تھپتھپا کر اور بہلا کر سلا دو۔چنانچہ بیوی نے کھانا تیارکیا، چراغ جلایا، بچوں کو بھوکا سلا دیا۔پھر چراغ درست کرنے کے بہانے اٹھی اور جا کر چراغ بجھا دیا اور پھر دونوں مہمان کے ساتھ بیٹھے یہ ظاہر کرنے لگے کہ وہ بھی کھانا کھا رہے ہیں۔پس وہ دونوں رات بھوکے ہی رہے۔صبح جب وہ انصاری حضور کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ہنس کر فرمایا کہ تمہاری رات کی تدبیر سے تو اللہ تعالیٰ بھی مسکرا دیا۔یا فرمایا کہ تم دونوں کے اس فعل کو اُس نے پسند فرمایا۔اسی موقع پر ہی یہ آیت نازل ہوئی۔وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ لمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُعَ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الحشر : 10 ) یہ پاک باطن اور ایثار پیشہ مخلص مومن اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ خودضرورتمند اور بھوکے ہوتے ہیں۔اور جو نفس کے بخل سے بچائے گئے وہی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔(صحیح البخاری کتاب مناقب الانصار باب قول الله ويؤثرون على انفسھم۔۔۔حدیث نمبر 3798) یہ دیکھیں کتنی بڑی قربانی ہے۔بچوں کو بھوکا سلا کر مہمان کو کھانا کھلا دیا۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے شاید ہی کسی کی ایسی حالت ہو اور خاص طور پر جماعتی مہمانوں کے لئے تو ایسی صورتحال اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل نہیں ہے۔وہ مہمان جو تھے جن کی خاطر اس خاندان نے قربانی دی وہ بھی جماعتی مہمان ہی تھے۔دینی غرض سے آنے والے مہمان تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والے مہمان تھے۔آپ کے ہی مہمان تھے۔ایسی مثالیں قائم کر کے ہمیں مہمان نوازی کی اہمیت کا سبق دیا گیا ہے۔وہ مہمان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مہمان تھا۔اُس کا ایک بہت بڑا مقام تھا اور آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے جو مہمان ہیں اُن کو بھی خدا تعالیٰ نے بڑی اہمیت دی ہے۔پس ہر کام کرنے والے کو اس اہمیت کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔دیکھیں بظاہر یہ فلم لگتا ہے کہ بچوں کو زبردستی بھوکا رکھا گیا۔لیکن قربانی اور خدمت کا ایک اعلی نمونہ قائم کیا گیا جس میں پورا خاندان شامل ہو گیا۔کچھ