خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 399
خطبات مسرور جلد 11 399 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء جنازہ حاضر جو ہے یہ عرفانہ شکور صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر میاں عبدالشکور صاحب کا ہے جو 9 جولائی 2013 ، ك مختصر علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ آپ مکرم شیخ ذکاء اللہ صاحب کی بیٹی تھیں جنہوں نے حضرت مصلح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔مرحومہ کی شادی جماعت کی معروف اور بہت مخلص فیملی میں ہوئی۔حضرت منشی عبد العزیز صاحب او جلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے میاں کے نانا اور حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق صدر ، صدر انجمن احمد یہ اور حضرت مولوی رحمت علی صاحب۔( یہ مولوی محمد دین صاحب بھی صحابی تھے۔حضرت مولوی رحمت علی صاحب بھی صحابی تھے اور مبلغ انڈونیشیا رہے ہیں۔) آپ کے سسرالی تھے۔شوہر کے خالو تھے۔مرحومہ بہت نیک صالح اور نماز روزے کی پابند اور اپنے حلقے میں بہت ہر دلعزیز خاتون تھیں۔اپنی فیملی اور بچوں کو ہمیشہ جماعت کے ساتھ وفاداری اور پختہ تعلق قائم رکھنے کی نصیحت کیا کرتی تھیں۔موصیہ تھیں اور پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم ڈاکٹر عمر احمد صاحب کو 28 رمئی 2010 ء کے سانحہ لاہور میں دارالذکر میں شہادت کا اعزاز بھی نصیب ہوا۔دوسرا جنازہ حاضر جو ہے ایک بچی کا ہے۔عزیزہ ملیحہ انجم بنت مکرم نصیر احمد انجم صاحب والتھم سٹو (Walthamstow 9 جولائی 2013ء کولمبی علالت کے بعد پانچ سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ عزیزہ واقعہ نوتھی۔اور جنازہ غائب جو ہے وہ مکرم مولا نا عبد الکریم شر ما صاحب کا ہے۔کچھ چند ہفتے پہلے ان کی وفات ہوئی تھی ، تدفین ہو چکی ہے۔آپ 26 رمئی 1918ء میں قادیان میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد حضرت شیخ عبدالرحیم شر ما صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی تھے اور ہندوؤں سے مسلمان ہوئے تھے، ان کا پہلا نام کشن لال تھا۔1904ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے اسلام میں داخل ہوئے۔ان کی والدہ حضرت عائشہ بیگم صاحبہ تھیں جو حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پروردہ تھیں اور آپ کی والدہ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بچوں کو دودھ پلایا اس لئے اُن کی رضاعی والدہ بھی تھیں۔والد کے بعد آپ کی دادی کو بھی اللہ تعالیٰ نے اسلام قبول کرنے کی توفیق بخشی۔وہ بھی ہندو تھیں۔مولوی عبد الکریم شرما صاحب کے نانا حضرت کرم داد خانصاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی تھے۔اسی طرح ان کی نانی محترمہ سلطان بی بی صاحبہ بھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی رضاعی والدہ تھیں۔ان کے دو بھتیجے جو شیخ عبدالرشید