خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 388 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 388

خطبات مسرور جلد 11 388 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 جولائی 2013ء خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا: آج کینیڈا، جیم، آئر لینڈ وغیرہ کے بھی جلسہ سالا نہ ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جلسہ کی صحیح روح کے ساتھ جلسہ میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور خیر و خوبی سے اُن کے بھی جلسے اختتام کو پہنچیں۔اسی طرح خدام الاحمدیہ یو کے (UK) کا اجتماع بھی ہورہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہاں بھی نو جوانوں کو صحیح رنگ میں اجتماع کا جو مقصد ہے اُس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس بات کو ہمیشہ ہر خادم کو اور جماعت کے ہر ممبر کو یاد رکھنا چاہئے کہ اجتماعوں اور جلسوں کا مقصد خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا، اپنی روحانی حالت کو بہتر کرنا ، اخلاقی حالت کو بہتر کرنا ہے۔اس طرف خاص طور پر توجہ دیں۔الفضل انٹرنیشنل جلد 20 شماره 30 مورخہ 26 جولائی تا 01 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحہ 9)