خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 387 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 387

خطبات مسرور جلد 11 387 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 جولائی 2013ء طرح عورتوں میں بعض ٹرانسلیشنز (Translations) کی سہولت نہیں تھی۔اس لئے عورتوں کو ٹرانسلیشن کے وقت مردوں کے ہال میں آکر بیٹھنا پڑتا تھا۔حالانکہ اب تو ایسا نظام ہے، اس زمانے میں ایسی سہولتیں آچکی ہیں کہ ٹرانسلیشن کی سہولت ہر جگہ ہونی چاہئے ، چلتے پھرتے بھی ہونی چاہئے بلکہ یہاں یو کے (UK) میں تو اسی طرح ہے، ہر جگہ آپ لے جاسکتے ہیں۔پھر آواز میں اس دفعہ بہر حال بہتری تھی لیکن ابھی بھی کچھ گونج تھی۔اس کی وجہ سے جمعہ والے دن مجھے پوچھنا پڑا کہ آواز صحیح آ رہی ہے کہ نہیں کیونکہ مجھے اپنی آواز واپس لوٹ آتی تھی۔تو آواز کے لحاظ سے، انتظامی لحاظ سے اور زبان کے ترجموں کے لحاظ سے یہ چند کمیاں تھیں۔جرمنی کی جماعت کو ان کو دُور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین ہزار ایک سو کارکن اور تین ہزار سات سو کارکنات نے یہ کام کیا اور اُس سے پہلے وقار مل بھی ہوتا رہا۔سو سے ڈیڑھ سو خدام نے روزانہ چودہ گھنٹے وقار عمل کر کے جلسہ کے انتظامات کو تیار کیا۔اور اکثر نے یہ لکھا کہ ہمیں پہلی دفعہ وقار عمل کر کے پتہ لگا کہ اس میں کتنا سکون اور مزہ ہے اور آئندہ انشاء اللہ ہم ضرور شامل ہوں گے۔شعبہ ضیافت نے بھی اس سال گزشتہ سال کی نسبت بہتر انتظامات کئے۔ایک تو کھانے کے موقع پر پانی مہیا تھا۔یہی میں نے کہا تھا کہ کھانے کے وقت میں کھانے کی میزوں پر پانی موجود ہونا چاہئے بجائے اس کے کہ دُور جا کے پانی لے کر آئیں، کیونکہ یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمیں حکم ہے کہ کھاتے وقت پانی اپنے پاس رکھو۔روٹی کی کوالٹی بھی اس دفعہ پچھلی دفعہ سے بہتر تھی۔انتظامیہ نے بھی یہی کہا ہے اور میں نے بھی لنگر خانہ میں چکھ کے دیکھی تھی۔لوگوں کی رائے اب سامنے آئے گی تو پتہ لگے گا کہ اُن کو اچھی لگی کہ نہیں۔بہر حال لگتا ہے کہ اس دفعہ روٹی بہتر تھی۔صفائی کے انتظامات بھی بہتر تھے۔جو سکیٹنگ (Scanning) کے راستے تھے ، اُن میں بھی انہوں نے اضافہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہتر انتظام تھا۔بہر حال مردوں نے بھی ، نو جوانوں نے بھی ، عورتوں نے بھی ،لڑکیوں نے بھی جلسہ کے انتظامات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کا اپنا حق ادا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے اور آئندہ پہلے سے بڑھ کر خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔اور اخلاص و وفا میں ان کو بڑھاتا چلا جائے۔