خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 386 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 386

خطبات مسرور جلد 11 386 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 جولائی 2013ء احمدی نہیں تھا لیکن جلسہ نے میری کا یا پلٹ دی ہے۔اب میں کہتا ہوں کہ سب کو اس جماعت میں شامل ہو جانا چاہئے۔کیونکہ یہ جماعت اسی حقیقی اسلام پر عمل پیرا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیا۔اس بات پر میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہورہا ہوں۔بوسنیا کے ایک احمدی کہنے لگے کہ احمدیت قبول کرنے سے پہلے وہ ہر قسم کے گناہ اور بدکاری میں گرفتار تھے۔لیکن یہاں جلسہ میں آکر انہیں دلی اطمینان ہوا ہے اور اب وہ ایک پاک زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہتے ہیں۔جلسہ کا یہ ماحول دیکھ کر اور خصوصاً خلیفہ وقت کی تقریریں وغیرہ سن کر، نمازیں پڑھ کر یہاں اُنہیں ایک عجیب حیرت انگیز تبدیلی محسوس ہوئی ہے۔تو بڑے درد سے انہوں نے دعا کے لئے بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے نیک رستوں پر قائم رکھے۔ایک ترک نوجوان نے جلسہ سالانہ جرمنی میں شرکت کی۔ہیمبرگ سے روانگی سے پہلے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بیعت نہیں کریں گے کیونکہ اُن کے ساتھ کچھ گھر یلو مسائل ہیں۔جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے بعد تیسرے دن صبح تک وہ بیعت کے لئے پوری طرح تیار نہ تھے لیکن بیعت پروگرام سے پہلے وہ اُس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو گئے۔بیعت کے وقت اور بعد میں بھی یہ حالت تھی کہ وہ روتے ہی جارہے تھے اور اُن سے بات کرنی مشکل تھی۔وہ کہتے تھے کہ بیعت کا نظارہ دیکھ کر اُن سے رہا نہیں گیا اور کسی غیبی طاقت نے انہیں بیعت میں شامل کیا۔اسی طرح نائیجر کے ایک باشندے کہتے ہیں کہ میں نے جلسہ میں آنے سے پہلے بیعت کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن یہاں آکر میں نے دیکھا کہ لوگوں میں اپنے خلیفہ کو دیکھنے کے لئے کتنی تڑپ ہے اور لوگوں کے دلوں میں اپنے خلیفہ کے لئے کتنی محبت ہے؟ تو اس بات نے میرے دل پر گہرا اثر ڈالا اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب میں بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو جاؤں گا۔تو اللہ تعالی مختلف ذریعے لوگوں کی اصلاح کے لئے بناتا رہتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بیعت میں سولہ قوموں کے ستاسٹھ افراد نے بیعت کی۔اڑتالیس مرد اور انہیں خواتین تھیں۔اب مختصراً انتظامی باتیں۔جرمنی میں جلسہ گاہ میں جو اُن کا مین ہال (Main Hall) ہے، پہلے اُسی کے اندر ایم ٹی اے کی وین کھڑی کرتے تھے اور ٹرانسلیشن کیبن وہیں ہوتے تھے۔اس دفعہ انہوں نے باہر نکالے ہیں جس کی وجہ سے بعض ترجموں میں شور اور آواز آتی رہی ، ڈسٹرب ہوتے رہے۔تو یہ دقت تھی۔اُن کو نوٹ کرنی چاہئے۔امید ہے آئندہ انشاء اللہ اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی