خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 374
خطبات مسرور جلد 11 374 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 جولائی 2013ء بڑھ کر اور توقعات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔اس وقت جیسا کہ میرا طریقہ کار ہے، ایک تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا کچھ ذکر کروں گا، سفر کے حالات بیان کروں گا، دوسرے جلسہ کے کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے، تو اس سلسلے میں کچھ جلسہ کے انتظامی معاملات اور شکریہ بھی ادا کروں گا۔دس دن کا یہ سفر بہت مختصر تھا۔یہاں سے جب میں وہاں گیا ہوں تو اس عرصے میں انہوں نے دو مساجد کی سنگ بنیاد رکھوائیں، دو مساجد کا افتتاح ہوا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مساجد کا فنکشن نہایت کامیاب ہوتا رہا۔اس لحاظ سے اسلام کی تبلیغ کا موقع ملا کہ مسجد کے حوالے سے وہاں کےلوگوں کے جو کچھ تحفظات ہیں، وہ دُور ہوئے۔اُن کی مورفیلڈن میں ایک مسجد سبحان ہے، اُس کا سنگ بنیا درکھا۔مسجد بیت العطاء فلورس ہائم میں ہے اُس کا افتتاح ہوا۔یہ مسجد جو ہے یہ پہلے سے تعمیر شدہ عمارت تھی اور اس کو خرید کر مسجد میں اس کو تبدیل کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے افراد نے اس عمارت کو مسجد میں بدلنے کے لئے سات ہزار گھنٹے وقار عمل کیا ہے۔پھر نوئے ویڈ کی مسجد بیت الرحیم ہے، اس کا افتتاح ہوا۔اور بیت الحمید فلڈا کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ان تمام فنکشنز میں وہاں مختلف مہمان، مقامی لوگ، میئرز ، افسران ، سیاستدان ، مذہبی نمائندے مختلف جگہوں کے آئے ہوئے تھے۔مسجد بیت العطاء جو ہے، وہاں صوبہ بیسن کے سیکرٹری آف سٹیٹ ، ڈاکٹر اوڈالف نے اپنے ایڈریس میں ایک تو مبارکباد پیش کی ، پھر کہتے ہیں کہ میں دسمبر میں جامعہ کے افتتاح میں بھی شامل ہوا تھا اور مسجد نور کے افتتاح کا بھی انہوں نے حوالہ دیا جو 1959ء میں ہوا، اور پھر جماعتی تعلیم ، اسلام کی تعلیم اور احمدیوں کے رویے کا ذکر کیا۔پھر کہتے ہیں کہ میں آپ کی جماعت کا نہایت احترام کرتا ہوں اور ہمارے ساتھ کام کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس بات پر بھی آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے ایسے مختلف پروگرام رکھے ہیں جن کی وجہ سے اسلام کی اچھی تصویر عوام الناس کے سامنے آئی ہے جس میں چیریٹی واک ہے، گلیوں کی صفائی ہے اور بچوں کی تنظیم کی مدد ہے، وقار عمل ہے۔تو اس طرح کے یہ بہت سارے تاثرات ہیں۔میں نے بیچ میں چند ایک واقعات لئے ہیں۔اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں 270 کے قریب جرمن مہمان شامل ہوئے تھے اور چار مختلف علاقوں کے میئرز ،سیکرٹری آف سٹیٹ، ایک سیاسی پارٹی کے ڈپٹی چیئر مین نیشنل پارلیمنٹ کے ممبر، چرچز