خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 322
خطبات مسرور جلد 11 322 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2013ء کے لئے کچھ لینے آیا ہوں۔میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ دنیا میں امن قائم ہو اور ایسے پروگرام بنیں، ایسے اقدام کئے جائیں جو عالمی امن قائم کرنے میں محمد ہوں اور دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکیں۔اور اگر یہ حالات کنٹرول نہ ہوئے تو تیسری جنگ عظیم کنارے پر کھڑی ہے۔پھر جو آجکل ڈرون اٹیکس (Drone Attacks) ہو رہے ہیں اس کے حوالے سے بھی انہوں نے بات کی۔اس پر میں نے بتایا کہ معصوموں کو قتل کیا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے مخالفت بھی بڑھ رہی ہے۔ان ملکوں میں جہاں جہاں حملے ہوتے ہیں، مغرب کے خلاف مخالفت بڑھتی ہے۔اسلام کی تعلیم تو یہ نہیں ہے کہ معصوموں کو قتل کیا جائے لیکن تم لوگ ان حملوں سے معصوموں کو بھی قتل کر رہے ہو اور اسی وجہ سے مخالفت بڑھ رہی ہے۔بہر حال امریکہ میں یہ Wall Street Journal اور Los Angeles Times اور Chicago Times اور دوسرے بہت سارے اخبار تھے، جن کے ذریعہ سے میڈیا میں بہت کو ریج ہوئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق پرنٹ میڈیا کے ذریعہ سے ساڑھے پانچ ملین لوگوں تک پیغام پہنچا ہے۔اور کم از کم پانچ ملین لوگوں تک آن لائن کے ذریعے سے اور ڈیڑھ ملین لوگوں تک ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ سے پیغام پہنچا۔اور یہ کبھی ہماری کوشش سے نہیں ہوسکتا تھا۔یہ وہ ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ نے چلائی ہے۔یہ وہ اظہار ہے جو خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا اظہار ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے کی ایک ہلکی سی جھلک ہے۔اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ تمہاری نیت نیک ہو، کوشش کرو تو پھر میں اس کے سامان بھی پیدا کرتا ہوں۔پس اب یہ اُن جماعتوں کا بھی کام ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو آگے بڑھائیں۔پھر اس کے بعد مسجد بیت الرحمن و بینکوور Vancouver کا افتتاح ہوا تھا۔وہاں بھی غیروں کو مسجد کے افتتاح میں بلایا ہوا تھا۔اس کو بھی میڈیا نے کافی کو ریج دی ہے اور مجموعی طور پر امریکہ میں اس سے بارہ ملین لوگوں تک پیغام پہنچا جو ویسے کبھی بھی ممکن نہیں تھا۔اور کینیڈا میں مسجد کے حوالے سے اور جو میرے مختلف انٹرویو ہوئے ہیں، اُس سے تقریباً ساڑھے آٹھ ملین لوگوں تک پیغام پہنچا ہے۔سی بی سی (CBC) اُن کا ایک چینل ہے۔جس طرح یہاں بی بی سی ہے اسی طرح کا نیشنل چینل ہے۔اُس نے مسجد کی خبر دی اور اندازہ ہے کہ اس کے ذریعہ تقریباً دس لاکھ لوگوں تک ، پھرسی ٹی وی (CTV) اُن کا ایک نیوز چینل ہے، اُس کے ذریعے سے بائیس لاکھ لوگوں تک ، پھر گلوبل ٹی وی ہے اُس کے ذریعہ سے چھ لاکھ لوگوں