خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 278 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 278

خطبات مسرور جلد 11 278 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 مئی 2013ء ہمارا انتظار بھی کر رہا ہے۔اور جتنا میں سوچتا ہوں میرے دل میں یہ گڑھتا جا رہا ہے کہ بعید نہیں کہ امریکہ میں احمدیت کا انقلاب اس علاقے سے ہی آئے۔پس ہمیں اپنی کمزوریوں کو ان کے کندھے پر رکھ کر بہانے نہیں تلاش کرنے چاہئیں۔پس جہاں جماعتی نظام کو بھی ایک خاص پروگرام کے ذریعہ کوشش کرنی چاہئے اور اگر بنایا ہوا ہے تو پھر وہاں ذیلی تنظیموں کو بھی اُس پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔لیکن یہاں رہنے والے ہر احمدی اور صرف اس اسٹیٹ کے رہنے والے احمدی نہیں بلکہ پورے ملک میں رہنے والے احمدی کی یہ ذمہ داری بھی ہے اور اُس کا عہد بیعت یہ ذمہ داری اُس پر ڈالتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والوں کی ذمہ داری جو خدا تعالیٰ نے بتائی ہے، یعنی اعمالِ صالحہ بجالا نا اور کامل فرمانبرداری کا اظہار، اُس کی طرف بھی توجہ دیں۔اس کے حصول کی کوشش کریں اور یہ کس طرح ہو گا؟ اس کے لئے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف دیکھنا ہوگا کہ وہ ہم سے کیا چاہتے ہیں۔وہ ہمیں کس طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔صرف یہ کہ کر کہ ہم تو دنیا دار ہیں ، ہم تو کمزور ہیں، ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہم نے بیعت کر لی اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جواب دہی سے بچ نہیں سکتے۔بیشک ہر احمدی مسلمان دوسرے مسلمانوں کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر بہتر حالت میں ہے اور نبی کے انکار کا جو گناہ ہے اُس سے بچا ہوا ہے۔لیکن حقیقی مومن وہ ہے جو ترقی کی منزلیں طے کرتا ہے۔اسلمنا سے نکل کر ایمان کی ترقی کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ظاہری فرمانبرداری سے نکل کر کامل فرمانبرداری کے حصول کی کوشش کرتا ہے۔یہاں بہت سے احمدی ایسے ہیں جن کے خاندانوں میں احمدیت اُن کے باپ دادا کے زمانے سے ہے۔اُن بزرگوں نے اسلمنا سے بہت آگے نکل کر امنا کے نظارے دکھائے ، حیرت انگیز قربانیاں کیں۔پس اُن کی قربانیوں اور اُن کی خواہشات کا احترام کرنا بھی اُن کی اولادوں پر فرض ہے۔جب اُن کی خواہشات کا احترام ہوگا تو پھر اُن کی دعاؤں کے بھی آپ وارث بنیں گے۔پس یہاں پرانے رہنے والے اس لحاظ سے بھی اپنے جائزے لیں کہ انہوں نے اپنے بزرگوں کا حق بھی ادا کرنا ہے۔اس کے علاوہ یہاں افراد جماعت کا ایک ایسا طبقہ بھی آیا ہے جو گزشتہ چند سالوں سے یہاں آنا شروع ہوا ہے ، صرف اس لئے کہ اُن کے اپنے ملک میں اُن کے لئے حالات تنگ کر دیئے گئے۔یہاں اُن کو ان مغربی ممالک میں یا مغربی ممالک کی حکومتیں جس میں امریکہ بھی شامل ہے صرف اس لئے شہری حقوق دے رہی ہیں اور اپنے آپ میں جذب کر رہی ہیں کہ بحیثیت احمدی انہیں اُن کے اپنے ملک میں شہری حقوق