خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 218
خطبات مسرور جلد 11 218 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 اپریل 2013ء ہم پر ڈالی ہے۔یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے، ہر مربی کی، ہر عہدیدار کی ، ہر فر د جماعت کی ، مرد کی اور عورت کی کہ خدا کے راستے کی طرف بلائیں اور پھر بلانے کا طریق بھی بتا دیا۔فرمایا کہ حکمت سے خدا تعالیٰ کی طرف بلاؤ۔اب جو تمہارا تعارف دنیا میں پھیل رہا ہے، لوگ تمہاری طرف متوجہ ہو رہے ہیں، مسجد کے بننے کے ساتھ مزید راستے تبلیغ کے کھل رہے ہیں، اخباروں نے بھی لکھنا شروع کر دیا ہے تو اللہ یہ فرماتا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تبلیغ کی حکمت کو سمجھ کر پھر اس فریضے کو ادا کرو۔اللہ تعالیٰ نے جو حکمت کا لفظ تبلیغ کے لئے استعمال کیا ہے تو اس کے بہت سے معنی ہیں، مختلف حالات اور مختلف لوگوں کے لئے راستوں کی طرف نشاندہی کر دی ، کس طرح کن لوگوں سے تم نے واسطہ رکھنا ہے۔پہلی بات تو یہ کہ دین کا علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے جو قرآنِ کریم کے پڑھنے ، اُس کی تفاسیر کے پڑھنے سے حاصل ہوسکتا ہے۔اس سے اپنی دلیلوں کو مضبوط کرو۔پھر بعض باتیں جن کی مزید وضاحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث میں فرمائی ہوئی ہے، اُن کے ذریعہ سے دلیلوں کو مضبوط کرو۔اسلام کے ساتھ ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر بعض اعتراض کئے جاتے ہیں تو ان کے بارے میں بھی مضبوط دلیلیں قائم کرو اور مزید حاصل کرنے کی کوشش کرو۔پھر حکمت کے معنی عدل کے بھی ہیں۔بحث میں ایسی باتیں اور ایسی دلیلیں کبھی نہیں لانی چاہئیں جو اعتراض پر مبنی ہوں اور بجائے اس کے کہ اسلام کی اس تعلیم کے ہر موقع پر ایک مسلمان سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ، بعض ایسی باتیں ہو جائیں جو اچھے اثر کے بجائے غلط اثر ڈالیں، جو انصاف کے بجائے ظلم پر مبنی ہوں۔غیر احمدیوں میں ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں علمی لحاظ سے مارکھانے لگتے ہیں، فوراً ظلم اور گالی گلوچ اور ایسی باتوں پر اتر آتے ہیں جو بجائے خدا کے کلام کی حکمت ظاہر کرنے کے اُن کا گند ظاہر کر رہی ہوتی ہے۔ہمیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے علم کلام سے اس قدرئیس فرما دیا ہے کہ ہمارے کسی قول سے تبلیغ کے دوران نا انصافی اور ظلم کا اظہار ہو ہی نہیں سکتا۔پس حکمت سے تبلیغ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کا مطالعہ بھی ضروری ہے اور یہ صرف تبلیغ میں ہی مدد نہیں دے گا بلکہ یہ ہر احمدی کی تربیت میں بھی ایک کردار ادا کر رہا ہوگا۔اسی طرح حکمت نرمی اور بردباری کو بھی کہتے ہیں۔اس میں صبر بھی شامل ہے۔تبلیغ میں نرمی اور صبر بہت ضروری چیز ہے۔بہت نئے آنے والے جو ہیں خاص طور پر پوچھتے ہیں کہ ہم اپنے رشتہ داروں کو