خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 194
خطبات مسرور جلد 11 194 13 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2013ء بمطابق 29 امان 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الرحمن، ویلنسیا (سپین) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات تلاوت فرمائی: وَإِذْ يَرْفَعُ ابْرهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاسْمعِيلَ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيم رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ لَّكَ وَآرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقرة 128-129) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے: اور جب ابراہیم اُس خاص گھر کی بنیادوں کو استوار کر رہا تھا اور اسماعیل بھی ، یہ دعا کرتے ہوئے کہ اے ہمارے رب! ہماری طرف سے قبول کر لے۔یقینا تو ہی بہت سننے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔اور اے ہمارے رب! ہمیں اپنے دو فرمانبردار بندے بنادے اور ہماری ذریت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبردار امت پیدا کر دے۔اور ہمیں اپنی عبادتوں اور قربانیوں کے طریق سکھا اور ہم پر تو بہ قبول کرتے ہوئے جھک جا۔یقیناً تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔الحمد للہ ! آج ہمیں سپین میں دوسری احمد یہ مسجد بنانے کی توفیق مل رہی ہے۔یعنی جماعت احمد یہ مسلمہ کو یہ دوسری مسجد بنانے کی توفیق مل رہی ہے۔تقریباً سات سال پہلے میں نے مسجد بشارت پید رو آباد میں مزید مساجد بنانے کی اہمیت پر زور دیا تھا اور اُس وقت یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ویلنسیا (Valencia) میں مسجد کی تعمیر کی جائے۔اور احمدی تو شاید اس علاقے میں 130 کے قریب ہیں اور دوسری بعض جگہوں پر اس سے زیادہ ہوں گے۔بہر حال مسجد بشارت کے بعد یہ مسجد تعمیر کرنے کے لئے سو چا گیا۔احمدیوں کی تعداد سے زیادہ یہاں اس علاقے میں مسجد بنانا میرے پیش نظر اس لئے تھا کہ اس علاقے کی اہمیت تاریخی لحاظ