خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 193
خطبات مسرور جلد 11 193 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 مارچ 2013ء تھی۔بجٹ کے بنانے میں ان کو بڑا ملکہ تھا اور بعض دفعہ رات گیارہ بارہ بجے تک دفتر میں کام ہوتا تھا لیکن یہ نہیں تھا کہ دوسروں پر چھوڑ دیا کہ کرو اور خود گھر چلے گئے۔ساری ساری رات ساتھ بیٹھ کے کام کرواتے تھے۔ان میں بڑا اخلاص اور وفا تھا۔پہلے میں ان کے ماتحت تھا۔جب ناظر اعلیٰ بنا ہوں تب بھی میں نے دیکھا اطاعت کا جذبہ بے انتہا تھا اور خلافت کے بعد تو پھر اخلاص و وفا ان میں بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی نسلوں کو بھی خلافت اور جماعت سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔نمازوں کے بعد میں ان کا جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا انشاء اللہ۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 اپریل 2013 ء تا 18 اپریل 2013ء جلد 20 شمارہ 15 صفحہ 5 تا 7)