خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 157
خطبات مسرور جلد 11 157 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 مارچ 2013ء میرے لئے حَسَنَه کا باعث بن جائے اور ان عذابوں سے مجھے بچالے۔اسی طرح آخرت کے عذاب سے بھی مجھے بچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور اقتباس پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ: دعا کی حاجت تو اُسی کو ہوتی ہے جس کے سارے راہ بند ہوں اور کوئی راہ سوائے اُس کے در کے نہ ہو۔اُسی کے دل سے دعا نکلتی ہے“۔گزشتہ سے پہلے خطبہ میں میں نے اس کی حضرت مصلح موعود کے حوالے سے تھوڑی وضاحت بھی کی تھی۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ فرما رہے ہیں کہ دعا کی حاجت تو اُسی کو ہوتی ہے جس کے سارے راہ بند ہوں اور کوئی راہ سوائے اُس دَر کے نہ ہو، اُسی کے دل سے دعا نکلتی ہے۔غرض ربنا اتنا في الدُّنْيَا الخ ایسی دعا کرنا صرف انہیں لوگوں کا کام ہے جو خدا ہی کو اپنا رب جان چکے ہیں۔اور اُن کو یقین ہے کہ اُن کے رب کے سامنے اور سارے ارباب باطلہ پیچ ہیں۔فرمایا کہ آگ سے مراد صرف وہی آگ نہیں جو قیامت کو ہوگی۔بلکہ دنیا میں بھی جو شخص ایک لمبی عمر پاتا ہے وہ دیکھ لیتا ہے کہ دنیا میں بھی ہزاروں طرح کی آگ ہیں۔تجربہ کار جانتے ہیں کہ قسم قسم کی آگ دنیا میں موجود ہے۔طرح طرح کے عذاب، خوف، حزن، فقر و فاقے ، امراض، ناکامیاں، ذلت و ادبار کے اندیشے، ہزاروں قسم کے دکھ، اولاد، بیوی وغیرہ کے متعلق تکالیف اور رشتہ داروں کے ساتھ معاملات میں الجھن۔غرض یہ سب آگ ہیں۔تو مومن دعا کرتا ہے کہ ساری قسم کی آگوں سے ہمیں بچا۔جب ہم نے تیرا دامن پکڑا ہے تو ان سب عوارض سے جو انسانی زندگی کو تلخ کرنے والے ہیں اور انسان کے لئے بمنزلہ آگ ہیں، بچائے رکھے۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 145 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ ) دوسری دعا جس کی ہمیں بہت ضرورت ہے اس کی بھی بڑی اہمیت ہے ، وہ سورۃ بقرۃ کی آخری آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے جس میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے کہ یہ دعا مانگو کہ ربنا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا۔کہ اے ہمارے رب! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھول جائیں یا ہمارے سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے۔بھول جانے کے معنی ہیں کہ کوئی کام کرنا ضروری ہے لیکن نہ کیا جائے۔ایک تو یہ کہ جان بوجھ کر نہیں چھوڑا بلکہ بھول گئے۔دوسرے یہ کہ ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ اگر اس کو نہ کیا اور وقت پر نہ کیا تو اس کی ہمارے لئے کتنی اہمیت ہے۔اور اس خیال میں رہیں کہ کوئی بات نہیں۔نہیں کیا تو کیا ہوا، معمولی سا کام