خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 10
خطبات مسرور جلد 11 10 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4 جنوری 2013ء نہیں ہے جبکہ مالی سال ختم ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں۔انہوں نے چیک بنا کر دیا اور بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور سال کے آخر میں ان کو آمد ہوئی اور اللہ کے فضل سے پوری رقم ادا ہوگئی۔اسی طرح ایک رحمن صاحب ہیں جو انڈیا کے کیرولائی کیرالہ صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔اللہ کے فضل سے موصی ہیں۔ان کے انسپکٹر کہتے ہیں میں نے دیکھا ہے، چندہ جات میں، ہر چندے کا ڈبہ الگ الگ ہے۔ایک ڈبہ میرے سامنے کھولا، اُس کے بعد بیوی کو کہنے لگے کہ اپنا پرس نکالو، پھر بیوی کے پرس سے نکال کر وعدہ پورا کرنے کے علاوہ ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے زیادہ چندہ ادا کر دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک انہوں نے سات لاکھ اسی ہزار چندہ وقف جدید ادا کر دیا ہے۔انڈیا میں پہلے کوئی توجہ نہیں تھی لیکن اللہ کے فضل سے اب بڑی توجہ پیدا ہو رہی ہے۔مکرم اقبال صاحب کنڈوری انسپکٹر وقف جدید آندھرا پردیش لکھتے ہیں کہ جماعت احمد یہ جھٹ چولہ کے ایک صاحب ہیں ، اُن کی عمر صرف پچیس سال ہے لیکن اللہ کے فضل سے مالی قربانی کے میدان میں صوبہ آندھرا میں اول نمبر پر ہیں۔موصوف نے انہیں 2011ء کے لئے چھیاسٹھ ہزار روپے وعدہ لکھوایا تھا لیکن کاروبارمندی کی وجہ سے بے انتہا کوشش کے باوجود ادا ئیگی نہیں کر پائے تھے جس سے موصوف کافی شرمندہ تھے۔اب وعدہ تو لکھ دیا لیکن ادائیگی نہیں ہو سکی کہ آمد نہیں تھی تو بہر حال مجبوری تھی۔چند دوستوں نے تو اُن کو یہاں تک صلاح دی کہ مرکز میں معافی کی درخواست لکھ کر معاف کروا لیں۔لیکن موصوف مالی قربانی کے میدان میں اس قدر جذباتی ہیں کہ ان لوگوں سے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی خاطر سلسلے کے لئے وعدہ کیا اور میرا اللہ ضرور پورا کرے گا۔پھر انسپکٹر صاحب کہتے ہیں 2012ء میں جب وعدہ لینے خاکسار پہنچا تو گزشتہ سال کے مقابلہ میں اضافہ کے ساتھ ستہتر ہزار کا وعدہ لکھوایا۔حالانکہ اُس وقت بھی موصوف اس مالی تنگی میں مبتلا تھے۔کہتے ہیں جب مئی میں خاکسار وصولی کے لئے پہنچا تو سابقہ بقایا اور سال 2012ء کے وعدہ کے علاوہ مزید چوبیس ہزار روپے کی ادائیگی کر دی اور موصوف کا کہنا تھا کہ یہ چندے کی برکت ہے۔خلیفہ وقت کی دعائیں ہیں کہ مجھے اس مالی پریشانی سے نجات ملی اور میں دونوں سال کی ادائیگی ایک ساتھ کر رہا ہوں۔پھر انڈیا سے ہی انسپکٹر وقف جدید آئی آر شار صاحب لکھتے ہیں کہ وقف جدید کے مالی دورے کے دوران خاکسار جماعت احمدیہ کو کمبیٹو صوبہ تامل ناڈو میں بجٹ بنانے کے لئے گیا۔ناظم صاحب مال وقف جدید بھی خاکسار کے ہمراہ تھے۔دوپہر کے کھانے کا انتظام ایک صاحب، سلیمان صاحب کے گھر