خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 103
خطبات مسرور جلد 11 103 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 فروری 2013ء حضرت خیر دین صاحب جن کی بیعت 1906ء کی ہے، فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا داہنا ہاتھ گیارہ کرم لمبا ہو گیا ہے۔( کرم ایک پیمانہ ہے جو دیہاتوں میں زمینوں کی پیمائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ساڑھے پانچ فٹ کا۔یعنی پچپن ساٹھ فٹ لمبا ہو گیا ) اس میں بتایا ہے کہ خدا نے ان کو غیر معمولی طاقت عطا فرمائی ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔اسی حالت میں دیکھا کہ آپ کا چہرہ مبارک مغرب کی طرف ہے اور ایک چھوٹی سی دیوار پر رونق افروز ہیں اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔میں نے عرض کیا کہ حضور آپ روتے کیوں ہیں؟ آپ نے فرمایا اس واسطے روتا ہوں کہ لوگ مجھے معبود نہ بنالیں۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ جلد نمبر 7 صفحہ 161 از روایات حضرت خیر دین صاحب) حضرت خیر دین صاحب ہی روایت کرتے ہیں کہ کچھ دن ہوئے ایک خواب دیکھا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو چھٹیاں دے رہے ہیں۔وہ چھٹیاں اُن آدمیوں کی ہیں جن کے مقام آسمان میں ہیں۔ان کے درجہ کے مطابق ہر ایک کو چھٹی دیتے ہیں۔میں نے خیال کیا کہ میں بھی حضور سے پوچھتا ہوں کہ آیا میرے لئے آسمان میں کوئی مقام ہے۔چنانچہ میں نے پوچھا کہ حضور! میرے لئے بھی آسمان پر مقام ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں تمہارے لئے بھی آسمان میں جگہ ہے۔ان سب باتوں سے میں نے یہی سمجھا ہے کہ جو کچھ خاکسار کو نظر آ چکا ہے یا نظر آ رہا ہے، یہ سب کچھ نور نبوت کی شعاعوں سے ہے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ جلد نمبر 7 صفحہ 161 از روایات حضرت خیر دین صاحب) حضرت خلیفہ نو ر الدین صاحب سکنہ جموں فرماتے ہیں۔دسمبر 1891 ء کی ان کی بیعت ہے کہ مجھے 1931ء میں کشفی حالت میں ایک بچہ دکھایا گیا جس سے سب لوگ بہت پیار کرتے تھے۔میں نے بھی اُسے گود میں اُٹھالیا اور پیار کیا۔اگر چہ وہ چھوٹا سا بچہ ہے مگر لوگ کہتے ہیں کہ اس کی عمر تینتالیس سال کی ہے۔مجھے القاء ہوا کہ اس کشف میں جو بچہ دکھایا گیا ہے وہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح ہیں۔1931ء میں آپ کی عمر تینتالیس سال کی تھی۔اور یہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی اشعار میں درج ہے کہ بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہوگا ایک دن محبوب میرا اس میں لفظ ایک میں بھی اشارہ 1931ء کی طرف ہے کیونکہ بحساب ابجد ایک“ کے عدد 31