خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 104

خطبات مسرور جلد 11 104 خطبه جمعه فرموده مورخه 15 فروری 2013ء ہیں۔یعنی الف ہی، ک۔ایک جو ہے اُس کے عدد جو ہیں وہ ابجد کے حساب سے 31 بنتے ہیں اور روحانی ترقی کا کمال بھی چالیس سال کے بعد شروع ہوتا ہے اس لئے اس کشف میں بچہ 43 کا دکھایا گیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ جلد نمبر 12 صفحہ 84 - 85 از روایات حضرت خلیفہ نورالدین صاحب سکنہ جموں) حضرت رحم الدین صاحب ولد جمال دین صاحب فرماتے ہیں، ان کی بیعت 1902ء کی ہے کہ خلافت ثانیہ کے وقت میں نے رویا دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب ایم اے کرسی پر بیٹھے ہیں اور میاں صاحب حضرت خلیفہ ثانی پاس کھڑے ہیں۔تب میرے دیکھتے دیکھتے مولوی محمد علی صاحب کا چہرہ اور جسم چھوٹا ہونا شروع ہوا اور بالکل چھوٹا ہو گیا جیسے بچہ کا جسم ہوتا ہے اور حضرت میاں صاحب کا جسم بڑھتے بڑھتے بہت لمبا ( یعنی آپ کے قد سے بھی زیادہ قد وغیرہ ہو گیا ) اور بڑے رعب و جلال والا ہو گیا۔تب میں بہت متعجب ہوا اور جس وقت صبح ہوئی تو تمام شکوک و شبہات دل سے نکل گئے اور میں نے آپ کی بیعت کر لی۔( پہلے ان کے دل میں کچھ شکوک تھے۔الحمد للہ علی ذالک۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ جلد نمبر 6 صفحہ 34 از روایات حضرت رحم الدین صاحب) پھر حضرت امیر محمد خان صاحب کی ہی روایت ہے۔کہتے ہیں جن دنوں قبل از خلافت حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی حج کو تشریف لے گئے تھے، اُن ایام میں میں نے خواب کے اندر مسلمانوں کو کفار کے ہاتھ گھرے ہوئے دیکھا۔( یعنی کفار نے مسلمانوں کو گھیرا ہوا ہے ) جب کوئی صورت چارہ کار نہ رہی تو ہم میں سے ایک شخص آسمان کی طرف اُڑا اور وہ آسمان سے قوی ہیکل مخلوق کو ساتھ لایا جس نے آتے ہی کفار کو بھگا دیا۔چنانچہ میں نے یہ خواب حضرت اولوالعزم کی خدمت بابرکت میں آپ کے حج کے سفر میں مکہ مدینہ میں تحریر کیا اور عرض کیا کہ حضور کا یہ سفرخدا کی رضا اور اُس کے قرب کے حصول کا ذریعہ ہو۔اور خواب میں میں نے جو کسی کو آسمان پر جاتے دیکھا اس سے مراد آپ کا سفر حج ہو۔اور قوی ہیکل مخلوق کے نزول سے آپ کی دعاؤں کے ذریعہ فرشتوں کا نزول ہو جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کفار کو نیست و نابود کرے۔چنانچہ میرا خیال ہے کہ حضور نے حج سے واپسی پر مسجد نور میں تقریر فرماتے ہوئے میرے اس خط کا ذکر بھی فرمایا تھا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ جلد نمبر 6 صفحه 141 از روایات حضرت امیر محمد خان صاحب) پھر حضرت امیر محمد خان صاحب ہی فرماتے ہیں کہ 20 جنوری 1913 ء کو میں نے نماز عشاء میں دعا کی کہ اے اللہ! تو مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور دیگر