خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 36 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 36

خطبات مسرور جلد 11 36 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2013ء اس یورپی معاشرے میں ماں باپ کی صحیح توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ، دنیاوی تعلیم سے متاثر ہو جانے کی وجہ سے یا اپنے دوستوں کی مجلسوں میں بیٹھنے کی وجہ سے جامعہ کے بجائے دوسرے مضامین پڑھنے کی طرف توجہ زیادہ ہوتی ہے۔بعض بچپن میں تو کہتے ہیں جامعہ میں جانا ہے۔لیکن جی سی ایس سی (GCSC) پاس کرتے ہیں، سیکنڈری سکولز پاس کرتے ہیں تو پھر ترجیحات بدل جاتی ہیں۔بعض بچے بیشک ایسے ہوتے ہیں جو خاص ذہن رکھتے ہیں۔اُن کے رجحانات کا بچپن سے ہی پتہ چل جاتا ہے۔اُن کو بعض مضامین میں غیر معمولی دلچسپی ہوتی ہے۔مثلاً سائنس کے بعض مضامین ہیں اور اس میں ان کا دماغ بھی خوب چلتا ہے۔اُن کو یقیناً اُس مضمون کو لینے اور ان مضامین کو پڑھنے کی طرف Encourage کرنا چاہئے۔لیکن اکثریت صرف بھیڑ چال کی وجہ سے سیکنڈری سکولز کرنے کے بعد اپنے مضامین کا انتخاب کرتے ہیں۔اکثر بچے جب مجھے ملتے ہیں، میں اُن سے پوچھتا ہوں تو دسویں، (یہاں یہ Ten Year کہلاتا ہے۔امریکہ، کینیڈ اوغیرہ میں، آسٹریلیا وغیرہ میں گریڈ کہلاتا ہے ) اور جی سی ایس سی (GCSC) تک اُن کے ذہن میں کچھ نہیں ہوتا۔ذہن بنا نہیں ہوتا کہ ہم نے کونسے مضامین لینے ہیں۔پس اگر ماں باپ کی تربیت شروع میں ایسی ہو کہ بچے کے ذہن میں بیٹھ جائے کہ میں وقف کو ہوں اور جو کچھ میرا ہے وہ جماعت کا ہے تو پھر صحیح وقف کی روح کے ساتھ یہ بچے کام کر سکیں گے۔اور مضامین کے چناؤ کے لئے بھی اُن میں مرکز سے، جماعت سے رہنمائی لینے کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اس وقت صرف جماعت احمدیہ میں ایسے ماں باپ ہیں جو ایک جذبے سے اپنے بچے وقف کرتے ہیں اور پھر ان کی تربیت بھی ایک جذبے اور درد سے کرتے ہیں کہ بچے جماعت کی خدمت کرنے والے اور وقف کی روح کو قائم کرنے والے ہوں۔لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اکثریت جو اپنے بچوں کو وقف ٹو میں بھیجتی ہے، وہ پھر اُن کی تربیت کی طرف بھی اس طرح خاص توجہ دیتی ہے۔پس ماں باپ کو، اُن ماں باپ کو جو اپنے بچوں کو وقف کو میں بھیجتے ہیں ، یہ جائزے لینے ہوں گے کہ وہ اس تحفے کو جماعت کو دینے میں اپنا حق کس حد تک ادا کر رہے ہیں؟ کس حد تک اس تحفے کو سجانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کس حد تک خوبصورت بنا کر جماعت کو پیش کرنے کی طرف توجہ دے رہے ہیں؟ وہ اپنے فرائض کس حد تک پورے کر رہے ہیں؟ ان ملکوں میں رہتے ہوئے، جہاں ہر طرح کی آزادی ہے خاص طور پر بہت تو جہ اور نگرانی کی ضرورت ہے۔اسی طرح ایشیا اور افریقہ کے غریب ملکوں میں بھی بچے کو وقف کر کے بے پرواہ نہ ہو جا ئیں بلکہ