خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 68 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 68

خطبات مسر در جلد دہم 68 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 3 فروری 2012ء ہے، ہمیں دیکھ رہا ہے۔اس دوسری قسم میں وہ لوگ بھی ہیں جو خدا تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں یا کم از کم اتنا مانتے ہیں کہ ایک خدا ہے جوزمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔لیکن کوئی کام کرتے ہوئے، کوئی عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اُن لوگوں کے پیش نظر نہیں ہوتی۔کوئی نیک کام بھی کر رہے ہوں تو یہ مقصد نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔اور دوسرے وہ جو سرے سے خدا تعالیٰ پر یقین ہی نہیں رکھتے۔اللہ تعالیٰ کے وجود پر یقین نہیں رکھتے۔اللہ تعالیٰ کے وجود کے منکر ہیں۔ان دونوں قسم کے لوگوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نہیں ہوتا۔میں اُن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہوں جو پہلی قسم کے لوگ ہیں جو تقویٰ پر چلنے والے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت تقویٰ پر نہ چلنے والوں کو بھی بعض چیزوں سے بعض نعمتوں سے اتنا ہی نواز رہی ہوتی ہے جتنا ایک متقی کو لیکن یہ صرف دنیاوی چیزوں میں حصہ ہے۔مثلاً سورج کی روشنی ہے، ہوا ہے۔ان چیزوں سے ایک مؤمن منتقی بھی اُتنا ہی فیض پا رہا ہوتا ہے جتنا ایک دہر یہ۔یا دنیاوی چیزیں ہیں مثلاً سائنس میں ترقی سے یا جو نئی دنیاوی تعلیم ہے، تجربات ہیں ، نئی ایجادات ہیں، اُن کے لئے دماغ لڑانے کے بعد اُن سے حاصل شدہ نتائج سے ایک دہر یہ بھی محنت کا اُتنا ہی پھل لے گا جتنا کہ ایک متقی اور پرہیز گار۔زمین کی کاشت کرنے میں مثلاً ایک زمیندار کی جو محنت ہے، اس سے ایک دہر یہ بھی فائدہ اُٹھاتا ہے اور متقی بھی۔جو تقویٰ پر نہ چلنے والے ہیں یاد ہر یہ ہیں ، خدا تعالیٰ کو نہ ماننے والے ہیں، ان پر بھی اگر اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت اور رحمانیت کام نہ کر رہی ہو تو ایک لمحہ کے لئے بھی ان کا زندگی گزارنا مشکل ہے اور وہ ایک لمحہ بھی اس دنیاوی زندگی کا نہیں گزار سکتے۔پس جس انسان کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں پیدا کیا اس کے لئے دو راستے رکھے، نیکی کا اور بدی کا۔لیکن بعض معاملات میں دونوں طرح کے عمل کرنے والوں کو بعض نعمتوں سے مشترکہ طور پر نوازا ہے۔بہر حال یہاں یہ بات واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کے لئے اپنا جو قانونِ قدرت ہے وہ ایک رکھتا ہے۔لیکن یہاں میں اس بات کی بھی وضاحت کر دوں کہ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا جلوہ دکھانے کے لئے ایک ہی قسم کے حالات میں بعض دفعہ بعض اوقات مومن متقی کی کوشش کو زیادہ پھل لگاتا ہے۔مثلاً زمیندارہ میں بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی فصل دعاؤں کی وجہ سے زیادہ پیداوار دے جاتی ہے۔