خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 58
خطبات مسرور جلد دہم 58 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2012ء پر دوبارہ نئی زندگی پائے اور خدائے واحد کی طرف اپنا سفر شروع کرے جبتک کہ وہ اپنے پہلے کپڑے نہ اتارے اور اللہ تعالیٰ کے حضور ایک مفلسی کی اور برہنہ حالت میں نہ کھڑا ہو۔لکھتے ہیں کہ پس اس خواب سے مجھے معلوم ہو گیا کہ اب میرے اندر کوئی وہم نہیں ہے۔اس دفعہ مجھ پر ایک اور حقیقت کھلی کہ صرف روحانی طور پر دوبارہ پیدائش ہی ضروری نہیں بلکہ پچھلے تمام گناہوں سے پاک ہوتے ہوئے جن سے صرف اللہ تعالیٰ ہی پاک کر سکتا ہے ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا بھی بہت اہم ہے۔پھر کہتے ہیں کہ جب سے میں نے اس راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی جماعت احمدیہ کے ساتھ چل رہا ہوں اور تمہیں اور باقی تمام لوگوں کو بھی اس کی طرف بلاتا ہوں یہ تبلیغ کر رہے ہیں اپنے رشین لوگوں کو ) کہ میری بہت سی پوشیدہ خواہشات پوری ہوئیں اور میری زندگی اس طرح کے غیر معمولی واقعات سے بھری پڑی ہے جنہیں اتفاقات کا نام دیا جاتا ہے۔پھر اپنی اسی کتاب میں اپنے بعض واقعات کا ذکر کیا ہے۔راویل صاحب نے بعض جماعتی کتب کا خود رشین میں ترجمہ کیا اور بعض کتب کے تراجم کی چیکنگ اور اصلاح کا کام کیا۔جو کتب انہوں نے ترجمہ کی ہیں اُن میں دعوۃ الامیر ہے ، مذہب کے نام ر مسلم 66 پر خون ہے۔سٹوریز فرام ارلی اسلام Stories from early Islam) فیسٹیولز (Muslim Festivals) ہے۔ہولی مسلم (Holy Muslims) ہے۔”اسلام اور عصر حاضر کے مسائل“ ہیں۔”ہولی پرافٹ کائنڈنس ٹو چلڈرن ( Holy Prophet's kindness to children) اور دیگر چھوٹے بچوں کے لئے کتابچے اور پمفلٹ شامل ہیں۔اسی طرح جن کتابوں کی انہوں نے چیکنگ کی ہے اُن میں اسلامی اصول کی فلاسفی مسیح ہندوستان میں، ہماری تعلیم ، دیباچہ تفسیر القرآن ، اسلام کا اقتصادی نظام اسلام میں عورت کا مقام“ اور ”لائف آف محمد “ شامل ہیں۔پھر اسی طرح میرے پیس (Peace) کا نفرنس میں یا مختلف جگہوں پر جو مختلف خطابات تھے، اُن کا ترجمہ انہوں نے کیا جو خاص طور پر سمجھتے تھے کہ ہمارے رشین لوگوں کے لئے بھی بہت ضروری ہیں۔لیکن بہر حال سب سے اہم کام جو اِن کا ہے وہ قرآنِ کریم کا ترجمہ ہے جیسا کہ میں بتا چکا ہوں۔بی بی سی یا مختلف ویب سائٹس نے راویل صاحب کی وفات کے بعد ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک مضمون بی بی سی ڈاٹ رشین (BBC۔Russian) والوں نے لکھا ہے۔مضمون لکھنے والے کا نام ہے آندرے استلسکی۔اُن کی خصوصیات لکھی ہیں کہ بڑا وقت پر کام کرتے تھے۔کبھی لیٹ نہیں ہوئے