خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 360 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 360

خطبات مسر در جلد دہم 360 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 جون 2012ء اور کہا کہ اس بات کے باوجود کہ ہالینڈ میں ایک گروہ ہے جو اسلام کے بارے میں بہت ہی ناز یبا باتیں کرتا ہے اور پراپیگینڈہ کرتا ہے لیکن پھر بھی آپ لوگوں نے خود یہاں آکر اسلام کے بارے میں جاننے کا فیصلہ کیا۔اصل حقیقت عزت کرنا اور امن قائم کرنا ہے۔پھر یہ لکھتا ہے انہوں نے کہا ( میرے حوالے سے ) کہ میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ ہم کبھی بھی بدلہ لینے کا رجحان نہیں رکھتے۔ہاں کچھ مسلمان گروہ ایسے ہیں جو اس قسم کے شدت آمیز خیالات رکھتے ہیں۔خلیفہ کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے اور ان مسلمانوں کا یہ عمل مکمل طور پر غلط ہے۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے بالکل برخلاف ہے۔پھر لکھتا ہے خلیفہ نے بتایا کہ ان کو ہالینڈ میں ایک دوسرے کے لئے کم ہوتی respect پر تشویش ہے۔خاص طور پر اگر ایسے لوگ حکومت میں آجائیں جو دوسروں کے لئے عزت نہ رکھتے ہوں تو پھر مسائل اور کھڑے ہوں گے“۔یہ ایک اخبار کی رپورٹ تھی۔وہاں دوسرا نیشنل اخبار ہے، تراؤ (Trouw )۔اُس نے بھی یہی سرخی جمائی کہ خلیفہ آئے اور انتہا پسندی کی مذمت کی۔پھر میرے حوالے سے لکھتا ہے اور بڑا موٹا اُس نے لکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو الزام نہ دیں ( اس دہشتگردی اور شدت پسندی کا )۔پھر لکھا کہ جماعت احمد یہ کے عقائد کی رو سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود ہیں۔اُن کے پیرو کارا نہیں عیسی کی آمد ثانی کے مظہر مانتے ہیں۔احمدی کہتے ہیں کہ مرزا غلام احمد عیسی کی خصوصیات لئے ہوئے ہیں۔اس طرح اسلام کا پیغام بھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد بھی ان لوگوں کے سامنے بڑے کھلے طور پر، واضح طور پر بیان ہو گیا۔تفصیلی خبریں ہیں۔پس یہ دیکھیں خدا تعالیٰ کے کام۔ایک طرف تو ولڈر جو اسلام دشمنی میں بڑھا ہوا ہے، دنیا میں اسلام کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اپنی کتاب کی رونمائی کرتا پھر رہا ہے اور اس کے ملک میں اور نہ صرف ملک میں بلکہ اس کے اپنے علاقے میں ، جہاں سے یہ ایم پی بنا ہوا ہے، جماعت احمدیہ کے ذریعے اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت امن پسند تعلیم کے بیان سے غلط فہمیاں دور ہورہی ہیں۔جہاں تک میری اطلاع ہے اُس کی کتاب کو تو کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔لیکن اُس کے اپنے ملک میں اخبارات اور ایم پی کی ویب سائٹ کے ذریعے سے لاکھوں لوگوں تک اسلام کی حقیقی اور خوبصورت تعلیم پہنچی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ ہالینڈ کی جماعت کو بھی اس قدر کوریج کی امید نہ تھی۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا کام