خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 84
خطبات مسرور جلد دہم 84 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012ء یعنی کوئی بھی تعریف جو اللہ کے سوا کسی دوسرے کی کی جاتی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہی ہے۔غیر اللہ کی حمد اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خوبیوں اور صفات کی وجہ سے کی جاتی ہے، ان خصوصیات کی وجہ سے کی جاتی ہے یا کسی اچھے کام کی وجہ سے کی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہی صفات کا پر تو بنتے ہوئے اُس نے کی یا اللہ تعالیٰ کے رحیمیت یا رحمانیت نے اُس میں اپنا اثر ڈالتے ہوئے اُس کو اس قابل بنایا کہ وہ کسی کے کام آئے اور پھر وہ شخص اس قابل ہوا کہ جس کے وہ کام آیا اُس کی تعریف کر سکے۔گویا کہ ہر کام کی بنیاد جو ہے کوئی بھی شخص دنیا میں جو کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے کر سکتا ہے۔اس لئے پھر آخری تعریف جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹتی ہے۔پھر اس بارے میں آپ مزید فرماتے ہیں کہ : ” حمد اس تعریف کو کہتے ہیں جو کسی صاحب اقتدار شریف ہستی کے اچھے کاموں پر اس کی تعظیم و تکریم کے ارادہ سے زبان سے کی جائے اور کامل ترین حمد رب جلیل سے مخصوص ہے اور ہر قسم کی حمد کا مرجع خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ ہمارا وہ رب ہے جو گمراہوں کو ہدایت دینے والا اور ذلیل لوگوں کو عزت بخشنے والا ہے۔اور وہ محمودوں کا محمود ہے۔“ اردو ترجمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 106 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 76) یعنی وہ ہستیاں جو خود قابل حمد ہیں وہ سب اس کی حمد میں لگی ہوئی ہیں۔پس جیسا کہ میں نے کہا، سب کچھ اُس کی طرف ہی لوٹتا ہے۔آپ نے یہ فرمایا کہ گمراہوں کو ہدایت دینے والا ہے۔جب گمراہوں کو ہدایت دیتا ہے تو نتیجہ ہدایت پانے والا خدا تعالیٰ کی طرف جھکے گا، اُس کی حمد کرے گا۔دنیا کی نظر میں ذلیل لوگ ہیں ، وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں عزت پاتے ہیں۔جیسا کے انبیاء کا طریق ہے۔کہتے ہیں تمہارے ماننے والے تو ہمیں بادی النظر میں ذلیل لوگ نظر آتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ ایک وقت میں ایسے حالات بدلتا ہے ، وہی فرعون زندگی کی بھیک مانگتا ہے، وہی مکہ کے سردار اپنی جان کی امان مانگتے ہیں اور یہ بات مومنین کو پھر ایک حقیقی حمد کی طرف متوجہ کرتی ہے، اُس کا ادراک دلاتی ہے۔اسی طرح اس زمانے میں بھی جو آجکل سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی حیثیت نہیں ہے، یہ ذلیل ہیں، حقیر سے لوگ ہیں ہم اُن سے یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے۔تو اللہ تعالیٰ ساتھ ساتھ اپنی قدرت تو دکھا رہا ہے لیکن ایک وقت آئے گا جب یہ لوگ ختم ہو جائیں گے۔خلاصہ اس کا یہ بنا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد میں یہ بھی اشارہ ہے کہ خدا تعالیٰ کامل تعریف کیا گیا ہے اور