خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 801 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 801

خطبات مسرور جلد دہم 801 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 دسمبر 2012ء ہاتھ پھیرتے اور تسلی دیتے مگر میں روتا ہی جاتا تھا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود رجسٹر نمبر 10 صفحہ 33-32 از روایات حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب) کیونکہ خواہیں یاد آ جاتی تھیں ، کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قادیان میں دیکھا۔اور اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھ کے ایک اپنی کیفیت بھی تھی۔حضرت چوہدری احمد دین صاحب ( ان کی بیعت غالباً 1905ء کی ہے ) بیان کرتے ہیں کہ راولپنڈی میں کتابیں دیکھنے سے پہلے میں نے ایک خواب دیکھا۔( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتا ہیں دیکھنے سے پہلے۔) کہ گویا حضرت داتا گنج بخش صاحب کا روضہ ہے اور مجھے اُس وقت ایسا معلوم ہوا کہ یہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ ہے جس پر کہ چاندی کا کٹہر الگا ہوا ہے۔ایک شخص کے ہاتھ میں پھولوں کا ہار تھا، اُس نے قبر کے اوپر ہو کر وہ ہار اپنے دونوں ہاتھوں سے نیچے کیا تو اُس کے ہاتھ نیچے چلے گئے۔یہاں تک کہ مجھے معلوم ہوا کہ جسم مطہر کے نیچے اُس نے وہ پھولوں کا ہار رکھ دیا ہے۔(یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کے نیچے وہ ہار رکھ دیا ہے) جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ مدفون ایک بارہ سالہ لڑکے کی شکل میں باہر نکل آیا اور سب سے پہلے انہوں نے مجھ سے معانقہ کیا۔اُس لڑکے کی شکل حضرت مرزا صاحب کی شکل سے ملتی تھی۔میں نے اُس وقت خیال کیا کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم وعدہ الہی کے خلاف کس طرح دنیا میں زندہ ہو کر آ سکتے ہیں؟ اُس وقت یہ بھی خیال آیا کہ مرزا صاحب جو بروز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ کرتے ہیں۔تو یہ وہی واقعہ نہ ہو۔اتنے میں مجھے جاگ آ گئی۔اُس خواب سے مجھے حضرت صاحب کی صداقت کے متعلق کچھ اثر ہوا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود رجسٹر نمبر 10 صفحہ 68 تا 70 از روایات حضرت چوہدری احمد دین صاحب) حضرت مہر غلام حسن صاحب بیان کرتے ہیں ( 1898 ء یا 99ء کی ان کی بیعت ہے ) کہ بیعت سے ایک سال قبل میں نے خواب میں دیکھا۔اُس وقت ہم چکڑالوی تھے۔اس سے پہلے اہلحدیث تھے۔ہمارے محلے میں ایک شخص احمدی آ گیا۔ہم نے اس کا مسجد میں نماز پڑھنا اور کنوئیں میں سے پانی بھرنا بند کر دیا تھا۔اس لئے کہ ہم اُسے دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے تھے۔کہتے ہیں میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے کنوئیں کے مغرب کی طرف امریکن پادریوں کی ایک کوٹھی ہے۔میں نے دیکھا کہ مغرب کی طرف ایک راستہ ہے۔راستہ میں ایک آدمی کھڑا ہے۔اُس نے ایک پتنگ اڑائی ہے۔میں اُس آدمی کی طرف بھی دیکھ رہا ہوں اور اس آدمی کو بھی۔( دو آدمی تھے ناں۔تو اس آدمی کی طرف بھی دیکھ رہا ہوں