خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 802
خطبات مسر در جلد دہم 802 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 دسمبر 2012ء اور اُس آدمی کو بھی۔اسی اثناء میں میں نے دیکھا کہ اس کوٹھی میں ایک مرصع تخت بچھا ہے۔(ایک بڑا سجایا تخت ہے ) اُس پر ایک خوبصورت لڑکا بیٹھا بانسری بجا رہا ہے اور تخت ہوا میں لہرا رہا ہے۔وہ بوڑھا آدمی جو پتنگ اڑا رہا تھا اُس نے پتنگ اس لڑکے کی طرف اُڑایا یہاں تک کہ پتنگ لڑکے کے سر کے ساتھ لگا۔اُس کا لگنا ہی تھا کہ دھواں پیدا ہو گیا۔نہ وہ تخت رہا ، نہ لڑکا۔سب کچھ دھواں ہو گیا۔پہلے لڑکے کی شکل سیاہ ہوئی پھر دھواں ہو گیا مگر پتنگ کو کوئی نقصان نہ پہنچا۔پھر میں نے مولوی فیض دین صاحب کو اس مسجد کبوتر اں والی میں آکر خواب سنائی۔مگر انہوں نے کہا کہ یہ یونہی خیال ہے، جانے دو۔دوسری خواب کا ذکر کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم دونوں بھائی بازار میں جا رہے تھے، تمام بستی ہندؤوں کی تھی۔ایک بوڑھے شخص کو ہم نے قرآن پڑھتے سنا۔جب ہم واپس آئے تو پھر بھی وہ پڑھ رہا تھا۔میں نے دل میں خیال کیا کہ یہ شخص پکا مسلمان اور بے دھڑک آدمی ہے جو ہندؤوں کی بستی میں قرآن پڑھ رہا ہے۔بیعت کے بعد جب حضرت صاحب کا فوٹو دیکھا تو پتہ لگا کہ یہ وہی شخص ہے اور جو شخص پہلی خواب میں پتنگ اڑارہا تھا وہ بھی یہی شخص تھا، یعنی دونوں خوابوں میں ایک ہی شخص تھا)۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود رجسٹر نمبر 10 صفحہ 168 - 167۔از روایات حضرت مہر غلام حسن صاحب) حضرت مہر غلام حسن صاحب ( مزید ) بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں قادیان گیا۔حضرت صاحب فرمانے لگے کہ بتاؤ سیالکوٹ میں طاعون کا کیا حال ہے؟ میں نے واردات کا ذکر کیا۔ساتھ ہی میں نے ایک خواب بیان کیا کہ یا حضرت! میں نے دیکھا کہ ہمارے مکان پر پولیس کے آدمی بندوقوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ آپ کا گھر طاعون سے محفوظ رہے گا۔آپ کا خدا حافظ ہے۔(چنانچہ محفوظ رہے۔) (ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود رجسٹر نمبر 10 صفحہ 174 -173 - از روایات حضرت مہر غلام حسن صاحب) حضرت شیخ عطا محمد صاحب سابق پٹواری و نجواں بیان فرماتے ہیں کہ اپنے لڑکے عبدالحق کی پیدائش کے بعد میں قادیان آیا اور مسجد مبارک میں خواب کی حالت میں میں نے دیکھا کہ حضور اس مسجد میں ٹہلتے ہیں اور اس مسجد میں صندوق رکھے ہوئے ہیں۔آپ نے میرا نام سرخ سیاہی سے ایک کتاب میں درج کیا اور فرمایا کہ بابو فتح دین کو کہ دینا کہ اب کے 13 دسمبر کو جلسہ نہیں ہوگا۔یہ مسجد اُس وقت فراخ نہ تھی۔خواب میں دیکھا کہ سات پٹواری مسجد مبارک کے دروازے پر بیٹھے ہیں۔ان سات میں سے صرف مجھ کو حضور نے بلوایا ہے۔تعبیر پوچھنے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ سات پٹواری احمدی ہوں گے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود رجسٹر نمبر 11 صفحہ 355-356- از روایات حضرت شیخ عطا محمد صاحب سابق پٹواری و نجواں )