خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 782 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 782

خطبات مسرور جلد دہم 782 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء یہ اچھے سیاستدان، منجھے ہوئے سیاستدان بھی ہیں اور ممبر آف پارلیمنٹ بھی ہیں ) کہتے ہیں کہ میرا جو خطاب تھا، یہ خطاب پارلیمنٹ میں صرف میرے لئے ہی نہیں تھا بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ خلیفہ نے ہمارے سر بلند کر دیئے ہیں۔اس سے پہلے جو اسلام کی بات ہمارے سامنے کرتا تھا، ہم سر جھکا لیا کرتے تھے کیونکہ صحیح تعلیم نہیں تھی ، آج ہمیں اسلام کی صحیح تعلیم کا پتہ لگا ہے۔پھر وزارتِ داخلہ بیلجیئم کے نمائندے Jona Than Debeer (جوناتھن دییر ) نے کہا کہ خلیفہ کے خطاب نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔یہ خطاب ہم سب کے لئے انسپائرنگ (Inspiring) ہے۔پھر ممبر آف پارلیمنٹ مسٹر ماس (Mr Mass کہتے ہیں کہ خلیفہ نے دنیا کے لئے جو امن کا پیغام دیا ہے ، اور ہماری رہنمائی کی اس کے لئے ہم اُن کے بیحد شکر گزار ہیں۔پھر ایک اور ممبر پارلیمنٹ مسٹر گاڈ فرے بلوم (Mr Godfrey Bloom) نے کہا کہ خلیفہ کے خطاب نے ہمیں روشنی عطا کی ہے۔میں اپنے سب ساتھیوں کی طرف سے اُن کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔پھر ناروے سے ایک ممبر پارلیمنٹ جو کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی سیکرٹری بھی ہیں، آئے ہوئے تھے۔انہوں نے بھی ان باتوں کا اظہار کیا۔پھر حکومت فرانس کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے مسٹر ایرک بھی شامل ہوئے۔انہوں نے خطاب کے تمام اہم پوائنٹس نوٹ کئے اور کہا کہ خطاب میں فرانس کے لئے بہت رہنمائی ہے۔میں واپس جا کر اپنی منسٹری میں رپورٹ کروں گا۔فرانس یورپ میں ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ مسلمانوں کے خلاف آواز میں اُٹھتی رہتی ہیں اور یہ صحیح تعلیم جو اُن کے سامنے پیش کی گئی تو بہر حال وہ متاثر ہوئے۔پھر روسیو لوپیز (Rocio Lopez) صاحبہ جو سپین کی پارلیمنٹ کی ممبر ہیں، سپین سے اس تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھیں اور طلیطلہ (Toledo) صوبے کی ہیں۔کہتی ہیں کہ اس تقریب نے دوستی اور بھائی چارے کے اثرات چھوڑے ہیں۔برسلز کے اس پروگرام نے ایک متحرک جماعت کا علم دیا جو مسلسل تعمیری کاموں میں مصروف ہے۔مرزا مسرور احمد کی قیادت میں محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں جیسے ماٹو کے تحت مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے احمدی با ہم مل جل گئے۔دنیا جو اپنے نشہ میں دھت چلی جا رہی ہے اور جہاں امن اور محبت کا پیغام انتہائی اہم ہے، ایسی دنیا میں آپ لوگوں کے بارے میں جاننا