خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 657
خطبات مسر در جلد دہم 657 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی اس طرح گواہی دے رہے ہیں جس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی اور پھر آپ کی تعلیم کے زیر اثر آپ کی قائم کردہ جماعت ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ اور دریدہ دہنی کرنے والی ہر زبان کو روکنے کے لئے صحیح رد عمل کا اظہار کر رہی ہے۔دوسرے مسلمانوں کا رد عمل کیا ہے؟ وہ ایک ایسا رد عمل ہے جو اسلام دشمن طاقتوں کو مزید موقع دے رہا ہے کہ اسلام کے خلاف بولیں ، مزید اپنی زبانیں کھولیں ، استہزاء کریں کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ نام نہاد علماء کس قسم کے فتوے دے رہے ہیں۔ان کے فتوے تو قتل و غارت کے فتوے ہیں یا اپنے ہی ملکوں میں اپنی ہی جائیدادوں کو آگیں لگانا، یا اپنے ہی لوگوں کو مارنا، یہ اُن کا رد عمل ہے۔لیکن جب احمدی کا رد عمل یہ لوگ دیکھتے ہیں تو غیر مسلموں میں سے بہت سارے ایسے بھی ہیں جو انصاف پسند ہیں،طبیعت میں کچھ نہ کچھ شرافت ہے۔وہ جب اصل اسلام کی حقیقی تصویر کا ذکر احمدی کے منہ سے سنتے ہیں تو ان میں سے بعض شرمندہ بھی ہوتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بولنے والوں یا استہزاء کرنے والوں کو برابھی کہتے ہیں۔گزشتہ دنوں ہی ایک خط آیا۔ایک جگہ فنکشن تھا اور وہاں سے احمدی نے لکھا کہ فنکشن میں ایک عیسائی عورت آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں بولی۔تو اُس نے کہا کہ اُس وقت میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان لوگوں میں بھی ایسے لوگ پیدا کئے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل مقام کو اپنے لوگوں میں پہنچا رہے ہیں۔بہر حال ہر جگہ ایک جیسے لوگ نہیں ہوتے۔اچھے بھی ہیں اور برے بھی۔پس اس کو ہم نے مزید اجاگر کر کے دنیا کو بتانا ہے۔احمدی کا رد عمل یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو دنیا پر اجاگر کیا جائے۔اسلام کی خوبصورت تعلیم دنیا کے سامنے پیش کی جائے۔دنیا کو بتایا جائے کہ اب دنیا کا نجات دہندہ یہی نبی ہے۔دنیا کو بتایا جائے کہ اب اسلام کی تعلیم ہی کامل اور مکمل تعلیم ہے۔یہی تعلیم ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے کا راستہ دکھانے والی ہے۔پس اگر نجات چاہتے ہو تو اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی تعلیم کے ساتھ مجھ جاؤ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بدؤوں کو ، ان پڑھ جاہلوں کو باخدا انسان بنا کر اُن کو محبت اور صلح کا سفیر بنادیا تھا اور خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے دلوں میں محبت کی کو جلائی تھی۔پس اسلام نے تو یہ معجزے دکھائے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ معجزے دکھائے ہیں اور یہی معجزے دکھانے کے لئے ، انہی باتوں کی تجدید کے لئے ، دنیا کو نئے سرے سے بتانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے جس کا نام یا جس کو ان آیات میں