خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 654
خطبات مسرور جلد دہم 654 43 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز وراحمد فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012 ء بمطابق 26 را خاء 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح_مورڈن۔لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ قُتِلَ أَصْحَبُ الْأخْدُودِ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا تُعُودُ وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ط لَهُمْ جَنَّتَ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ ذلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ - ( البروج: آيات 2 تا 12) ان آیات کا ترجمہ ہے کہ قسم ہے برجوں والے آسمان کی اور موعود دن کی ، اور ایک گواہی دینے والے کی اور اس کی جس کی گواہی دی جائے گی۔ہلاک کر دیئے جائیں گے کھائیوں والے ( یا خندقوں والے )۔یعنی اس آگ والے جو بہت ایندھن والی ہے۔جب وہ اس کے گرد بیٹھے ہوں گے۔اور وہ اس پر گواہ ہوں گے جو وہ مومنوں سے کریں گے۔اور وہ ان سے پر خاش نہیں رکھتے مگر اس بنا پر کہ وہ اللہ ، کامل غلبہ رکھنے والے صاحب حمد پر ایمان لے آئے۔جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشا ہی ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔یقینا وہ لوگ جنہوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو فتنہ میں ڈالا پھر تو بہ نہیں کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ( مقدر) ہے۔یقیناوہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے ان کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔