خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 636
خطبات مسرور جلد دہم 636 42 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اکتوبر 2012ء خطبه جمع سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 19 /اکتوبر 2012 ء بمطابق 19 را خاء 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح_مورڈن۔لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج میں پھر آپ کو صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں لے کر جاؤں گا۔اُن کی روایات بیان کر رہا ہوں۔یہ روایات اُن لوگوں کے ایمان کا اور اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجالس کا ایک عجیب نقشہ کھینچتی ہیں۔حضرت ولایت شاہ صاحب ولد سید حسین علی شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کے مجھے بہت کم موقع ملے تھے کیونکہ میں ایک ایسی ملازمت میں تھا جس میں رخصت بہت کم ملتی تھی۔میں نے خواب کی بناء پر بیعت کی تھی جو یہ تھی کہ ہیڈ ورکس مادھو پور جہاں سے ہیڈ باری دو آب نہر نکلتی ہے، وہاں میں تعینات تھا۔سرکاری کوارٹر کی دیوار پر سے جس کے صحن میں میں سویا ہوا تھا، ایک جماعت بہت خوش سلوک اشخاص کی جن کے آگے آگے ایک بزرگ نہایت خوبصورت شکل اور نہایت خوبصورت لباس میں ملبوس ، تاج ایسا چمکدار جس پر نظر نہ ٹھہر سکے سر پر پہنے ہوئے گزر کر میرے کوارٹر کی چھت پر چڑھ گئے۔(ایک جلوس نکل رہا تھا، لوگوں کا ایک گروہ تھا، اس کے آگے جو بزرگ اُن کو لیڈ (Lead) کر رہے تھے، اُن کا نقشہ کھینچا ہے کہ دیوار پر سے گزر رہے تھے ) اور وہاں بگل کے ذریعہ سے اذان کہی جس کی آواز بہت دور دور تک پہنچی تھی۔اس کے بعد ایسا معلوم ہوا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں۔اس کے بعد وہ اسی دیوار پر سے واپس تشریف لائے۔( یہ خواب کا نظارہ بتا رہے ہیں۔) کہتے ہیں کہ جب میری چار پائی کے پاس سے گزرے تو مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ بھائی، پاخانہ اندر سے باہر کر دو، (یعنی اپنا جونجس اور گند ہے نکال کے باہر کر دو ) میں نے خواب میں عرض کیا کہ بہت اچھا جناب۔جب وہ آگے ہو