خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 615
خطبات مسرور جلد دہم 615 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5اکتوبر 2012ء جائیں گے۔وہاں زمیندارہ میں لیبر عورتیں کام کرتی ہیں۔دیہاتوں میں مرچوں کی یا کپاس وغیرہ کی چنائی ہوتی ہے، تو ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ اُن کی مزدوری جو ہے وہ ان کے خاوندوں کو ، مردوں کو نہ دیا کرو۔کیونکہ وہ عورتوں کو نہیں دیتے ، بلکہ عورتوں کے ہاتھ میں مزدوری دیا کرو۔مینیجر نے مجھے لکھا کہ ان کو ہماری بڑی فکر تھی۔سندھ کے حالات بھی ایسے تھے۔اگر ہم کسی کام کے لئے گئے ہیں تو جب تک گھر نہ پہنچ جائیں، بار بار فکر سے فون کر کے پوچھتے رہتے تھے۔ان کو اپنے عملہ کا بڑا خیال تھا۔نہایت عاجز اور نفیس انسان تھے۔بیواؤں اور یتیموں کا وظیفہ مقرر کیا ہوا تھا۔لیکن عزت نفس کا خیال بھی رکھتے تھے بڑی خاموشی سے امداد کیا کرتے تھے۔اپنوں ، غیروں ہر ایک کے ساتھ نیک سلوک تھا۔ان کی اہلیہ اور دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو بھی ، بچوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا نماز کے بعد انشاء اللہ یہ سارے جنازے ادا کئے جائیں گے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر 2012 جلد 19 شماره 43 صفحہ 5 تا 10)