خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 607 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 607

خطبات مسرور جلد دہم 607 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 اکتوبر 2012 ء دینے والا اور نئے عہد نامہ کے ایک بڑے حصے کو لکھنے والا سینٹ پال ہی تھا“۔پھر لکھتا ہے : ” جبکہ مذہب اسلام اور اس میں موجود تمام اخلاقی و مذہبی اصولوں کے ذمہ دار محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تھے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اس نئے مذہب کو خود شکل دی اور اسلامی تعلیمات کے نفاذ میں بنیادی کردار ادا کیا۔علاوہ ازیں مسلمانوں کے مقدس صحیفہ یعنی قرآن جو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بصیرت پر مشتمل ایک کتاب تھی کو بھی لکھنے والامحمد تھا۔( یعنی جو مخالف ہے اس نے یہ تو بہر حال لکھنا ہے ) کہتا ہے کہ ”جس کے بارے میں وہ ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم) کہتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن پر وحی کیا گیا۔قرآن کے ایک بڑے حصہ کو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی زندگی میں ہی نقل کر کے محفوظ کر لیا گیا تھا۔اور آپ کی وفات کے کچھ عرصہ بعد ہی اس کو مجموعہ کی شکل میں محفوظ کر لیا گیا۔اس لئے قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تعلیمات اور تصورات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے اور ایک مکتبہ فکر کے مطابق وہ آپ کے ہی الفاظ ہیں۔جبکہ عیسی (علیہ السلام) کی تعلیمات کا اس طرح سے کوئی مجموعہ نہیں ہے۔مسلمانوں کے نزدیک قرآن کی وہی اہمیت ہے جو عیسائیوں کے نزدیک بائبل کی ہے۔اس لئے قرآن کے ذریعہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) لوگوں پر بھر پور طریق سے اثر انداز ہوئے۔اغلب گمان یہی ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا اسلام پر زیادہ اثر ہے بہ نسبت اُس اثر کے جو عیسی (علیہ السلام ) اور سینٹ پال نے مجموعی طور پر عیسائیت پر ڈالا۔خالصتاً مذہبی نقطہ نظر سے اگر دیکھا جائے تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی انسانی تاریخ پر اتنا ہی اثر انداز ہوئے جتنا کہ عیسی (علیہ السلام )‘“۔(اس کی اپنی رائے ہے لیکن بہر حال یہ تسلیم کرتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمبر ایک ہے۔اور پھر اس نے آگے یہ بھی لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جہاں مذہبی سر براہ تھے وہاں دنیاوی حکومت کے سر براہ بھی تھے لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کو یہ مقام نہیں ملا۔پس ہر معاملے میں آپ کا اُسوہ آپ کی ذات کو مزید روشن کرتے ہوئے چمکا کر پیش کرتا ہے۔(The 100 A Ranking of the most Insfluential Persons in History by Michael H۔Hart page:33,38-39) پھر Karen Armstrong ( کیرن آرم سٹرانگ) Muhammad - A Biography of the Prophet میں تحریر کرتی ہے کہ: " محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو بنیادی توحید پر مبنی روحانیت کے قیام کے لئے عملاً صفر سے کام کا