خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 608
خطبات مسر در جلد دہم 608 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5اکتوبر 2012ء آغاز کرنا پڑا۔جب آپ نے اپنے مشن کا آغاز کیا تو ناممکن تھا کہ کوئی آپ کو اپنے مشن پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا۔عرب قوم توحید کے لئے بالکل تیار نہ تھی۔وہ لوگ ابھی اس اعلیٰ معیار کے نظریہ ( یعنی توحید ) کے قابل نہ ہوئے تھے۔در حقیقت اس متشدد اور خوفناک معاشرہ میں اس نظریہ کو متعارف کروانا انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) یقیناً بہت ہی خوش قسمت ہوتے اگر اس معاشرہ میں اپنی زندگی کو بچا پاتے۔در حقیقت محمد کی جان اکثر خطرہ میں گھری رہتی اور ان کا بچ جانا قریب قریب ایک معجزہ تھا، پر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی کامیاب ہوئے۔اپنی زندگی کے اختتام تک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے قبائلی تشدد کی پرانی روایت کا قلع قمع کر دیا اور عرب معاشرہ کے لئے لادینیت کوئی مسئلہ نہ رہا۔اب عرب قوم اپنی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لئے تیار تھی۔(Muhammad A Biography of the Prophet by Karen Armstrong, Page 53,54 Published by Book Readers International Quetta Pakistan 2004) پھر کیرن آرم سٹرانگ ہی لکھتی ہیں کہ : " آخر یہ مغرب ہی تھا نہ کہ اسلام“، (عیسائیت کے بارے میں ، اپنے مغرب کے بارے میں لکھ رہی ہیں آخر یہ مغرب ہی تھا نہ کہ اسلام ، جس نے مذہبی مباحثات پر پابندی لگائی۔صلیبی جنگوں کے وقت تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ یورپ دوسروں کے نظریات کو دبانے کی آرزو میں جنونی ہو چکا تھا اور جس جوش سے اس نے اپنے مخالفین کو سزائیں دی ہیں، مذہب کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اختلاف رائے کرنے والوں پر مظالم، Protestants پر Catholics کے مظالم اور اسی طرح Catholics پر Protestants کے مظالم کی بنیاد اُن پیچیدہ مذہبی عقائد پر تھی جن کی اجازت یہودیت اور اسلام نے ذاتی معاملات میں اختیاری طور پر دی ہے۔عیسائی ملحدانہ عقائد کا یہودیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں جن کے مطابق (عیسائی مذہب ) الوہیت کے بارے میں انسانی تصورات کو نا قابل قبول حد تک لے جاتا ہے بلکہ اسے مشرکانہ بنا دیتا ہے۔“ (Muhammad- A Biography of the Prophet by Karen Armstrong, Page:27 Published by Book Readers International Quetta Pakistan 2004) پھر اپنی بسانٹ (Annie Besant) اپنی کتاب The Life and Teachings" of Muhammad میں لکھتی ہے کہ : ایک ایسے شخص کیلئے جس نے عرب کے عظیم نبی کی زندگی اور اس کے کردار کا مطالعہ کیا ہو اور جو جانتا ہو کہ اُس نبی نے کیا تعلیم دی اور کس طرح اُس نے اپنی زندگی گزاری، اس کیلئے ناممکن ہے کہ وہ خدا کے انبیاء میں سے اس عظیم نبی کی تعظیم نہ کرے۔میں جو باتیں