خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 599
خطبات مسرور جلد دہم 599 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5اکتوبر 2012ء صرف حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں۔آپ کو اس ساز و سامان کے بغیر ہی سب طاقتیں حاصل تھیں“۔(Mohammed and Mohammedanism by R۔Bosworth Smith, Smith Elder and Co۔London 1876, page 341) پھر یہی Bosworth Smith اپنی کتاب محمد اینڈ محمدن ازم Mohammed and) (Mohammedanism میں لکھتے ہیں کہ : آپ کے مشن ( یعنی نبوت و رسالت ) کو سب سے پہلے قبول کرنے والے وہ لوگ تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی طرح جانتے تھے۔مثلاً آپ کی زوجہ، آپ کا غلام، آپ کا چچا زاد بھائی اور آپ کا پرانا دوست، جس کے بارے میں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کہا تھا کہ اسلام کے داخل ہونے والوں میں سے وہ واحد انسان تھا جس نے کبھی اپنی پیٹھ نہیں موڑی تھی اور نہ ہی وہ کبھی پریشان ہوا تھا۔عام پیغمبروں کی طرح حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی قسمت معمولی نہ تھی کیونکہ آپ کی عظمت کا انکار کرنے والے صرف وہی لوگ ہیں جنہیں آپ کی ذات کا صحیح علم حاصل نہیں تھا۔“ (Mohammed and Mo hammedanism by R۔Bosworth Smith, Smith Elder and Co۔London 1876,page 127) پھر Bosworth ہی آگے لکھتے ہیں کہ : وہ رسوم و رواج جن سے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے منع فرمایا، نہ صرف آپ نے ان کی ممانعت فرمائی بلکہ اُن کا مکمل طور پر قلع قمع کر دیا۔جیسے انسانی قربانیاں ( یعنی انسانوں کو قربان کرنا ) چھوٹی بچیوں کے قتل ، خونی جھگڑے، عورتوں کے ساتھ غیر محدود شادیاں ، غلاموں کے ساتھ نہ ختم ہونے والے ظلم وستم ، شراب نوشی اور جوا بازی۔(اگر آپ ایسا نہ کرتے تو ) یہ سلسلہ بلا روک ٹوک عرب اور اس کے ہمسائے ملکوں میں جاری رہتا۔( اور آپ نے ان سب کو ختم کر دیا۔) (Mohammed and Mohammedanism by R۔Bosworth Smith, Smith Elder and Co۔London 1876,page 125) پھر یہی آگے لکھتا ہے کہ: حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنے مقصد کی سچائی اور نیکی میں عمیق ترین ایمان رکھ کر جو کچھ کیا تھا، کوئی دوسرا شخص اس میں گہرے یقین کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتا۔( یہ گہرا ایمان اور یقین جو تھا،