خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 548
خطبات مسرور جلد دہم 548 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء اور بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اولا د کو بھی نیکیوں میں بڑھائے۔اور آخری جنازے کا جو اعلان ہے وہ مکرم فراس محمود صاحب آف سیریا کا ہے۔آجکل وہاں جو فسادات ہور ہے ہیں ان فسادات کی وجہ سے دمشق کے مضافاتی علاقے میں ان کی شہادت ہوئی ہے۔ان کی لاش کا پہلے پتہ نہیں لگ رہا تھا۔ان کی لاش 30 اگست کو ملی اور جب دفنانے کی کوشش کی گئی تو زمین پتھریلی تھی اس لئے دفنا نہیں سکے۔قبر نہیں کھود سکے تھے۔پھر اگلے دن وہاں کے رہائشیوں نے اس فساد میں جو باقی مرنے والے تھے ، شہید ہونے والے تھے اُن کو جب دفنا یا تو ان کو بھی وہاں دفنا دیا گیا۔انہوں نے آٹھ مہینے پہلے بیعت کی تھی۔پینتیس سال ان کی عمر تھی۔مزدوری کرتے تھے اور آٹھ مہینے میں انہوں نے بڑی وفا سے احمدیت کے ساتھ تعلق اور بیعت کے ساتھ تعلق کو نبھایا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بھی بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ان سب کی نماز جنازہ ، نماز جمعہ کے بعد ہوگی۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 28 ستمبر تا 4 اکتوبر 2012 جلد 19 شماره 39 صفحه 5 تا 8)