خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 48 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 48

خطبات مسر در جلد دہم 48 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 جنوری 2012ء مختلف اضلاع میں بطور مربی سلسلہ خدمات سرانجام دیتے رہے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا آجکل شعبہ ترتیب ریکارڈ میں کام کر رہے تھے اور بڑی خوش اسلوبی سے اپنے کام سرانجام دے رہے تھے۔یہ مکرم مولانا رشید احمد صاحب چغتائی مرحوم مبلغ سلسلہ کے داماد تھے۔ان کی اپنی اولاد تو کوئی نہیں تھی ایک لے پالک بیٹی ہے اور بیوہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی صبر اور ہمت اور حوصلہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔دوسرا جنازہ مکرم احسن کمال صاحب ابن مکرم مظفر اقبال صاحب حلقہ صدر کراچی کا ہے۔ان کا تعلق پنجاب ضلع لیہ سے ہے اور ان کے پڑدادا احمدی ہوئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔آپ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔اسی طرح ان کے دادا بھی حضرت خلیفہ المسیح الرابع سے بڑے قریبی تعلق رکھتے تھے۔ان کی والدہ صاحبہ صدر حلقہ کے طور پر لجنہ کا کام کر رہی ہیں۔یہ کراچی کے حلقہ محمودآباد میں تھے۔یہاں جماعت کی کافی مخالفت ہے۔پہلے وہاں تین شہادتیں ہو چکی ہیں۔اس وقت یہ ایک کمپنی میں کام کر رہے تھے اور اٹھارہ جنوری کو حسب معمول اپنے کام میں مشغول تھے کہ ساڑھے چار بجے موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد آئے اور ان سے موبائل چھینے کی کوشش کی۔ان کی مزاحمت پر انہوں نے ان پر دو فائر کئے جس سے یہ موقع پر شہید ہو گئے۔یہ اوّل تو احمدی ہونے کے لحاظ سے جماعتی شہادت کی وجہ بنتی ہے اور لگتا ہے کہ دراصل انہوں نے چھینے کا بہانہ بنایا۔لیکن اگر جماعتی شہادت نہیں بھی تھی تو اپنے کام میں جہاں تھے وہاں کی حفاظت کے لئے بھی انہوں نے اپنی زندگی دی تو یہ بھی شہادت ہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔تیس سال ان کی عمر تھی۔اور تیسرا جنازہ مکرم عرفان احمد صاحب اونچا مانگٹ ضلع حافظ آباد کا ہے جنہوں نے 9 جنوری کو وفات پائی تھی۔إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ حضرت مولوی فضل دین صاحب صحابی کے بیٹے تھے۔پاکستان بننے کے بعد فرقان فورس میں انہوں نے کام کیا۔موصی تھے اور خلافت سے، جماعت سے بھر پور تعاون تھا۔انہوں نے اہلیہ اور پانچ بیٹیاں اور پانچ بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ایک بیٹے رضوان احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ ہیں جو آج کل آئیوری کوسٹ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔وہاں ہونے کی وجہ سے یہ جنازے میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔تینوں کے جنازے ادا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان سب سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان سب کے لواحقین کو صبر اور ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔“ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 فروری تا 16 فروری 2012 جلد 19 شماره 6 صفحه 5 تا9)