خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 415
415 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 جولائی 2012ء خطبات مسرور جلد و هم چیز کو سمجھ جائیں اور اپنی ترجیحات دنیاوی دولت کو نہ سمجھیں بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور تقویٰ کے لئے کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں کی ایک بڑی تعداد اس کے لئے کوشش کرتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں جس کا اظہار افراد جماعت کے رویوں اور قربانیوں سے ہوتا ہے۔لیکن ابھی بہت کچھ اس میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اس اہم بات کو سمجھنے والے ہوں۔تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہوں۔اور اللہ تعالیٰ نے ایک متقی سے جو وعدے فرمائے ہیں، اُن سے حصہ پانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ نے بہت سے وعدوں کے ساتھ متقیوں سے یہ وعدہ بھی فرمایا ہے کہ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ کہ انجام متقیوں کا ہی ہے، یعنی کامیابی اور اچھا انجام متقیوں کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”ہر قسم کے حسد، کینہ، بغض، غیبت اور کبر اور رعونت اور فسق و فجور کی ظاہری اور باطنی راہوں اور کسل اور غفلت سے بچو اور خوب یا درکھو کہ انجام کا رہمیشہ متقیوں کا ہوتا ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے 66 وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف :129) اس لیے متقی بننے کی فکر کرو۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 212۔ایڈیشن 2003 ء۔مطبوعہ ربوہ) پس یہ ماحول جو جلسے کا ہمیں مل رہا ہے اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہم میں سے ہر ایک کو اپنی برائیوں پر نظر رکھتے ہوئے ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے اور ہر قسم کی نیکیوں کو اختیار کرنے کی طرف بھر پور توجہ دینی چاہئے تا کہ ہم اُس انجام کو حاصل کرنے والے ہوں جو ہمیں کامیابی سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والا بنا دے۔اور پھر اللہ تعالیٰ نے صرف انفرادی انجام پر ہی بس نہیں کی بلکہ افراد جماعت کی جتنی بڑی تعداد ایک کوشش کے ساتھ نیکیوں کو اختیار کرنے اور تقویٰ پر چلنے کی کوشش کرے گی من حیث الجماعت بھی جماعت پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش میں اضافہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ کے فضل بڑھتے چلے جائیں گے۔اور وہ وعدے جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمائے ہیں انہیں اپنی زندگیوں میں ہم پورا ہوتا دیکھیں گے۔یقیناً یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی یہ وعدہ ہے جیسا کہ اپنی سنت کے مطابق خدا تعالیٰ تمام انبیاء سے وعدہ فرماتا ہے کہ كَتَبَ اللهُ لا غُلِبَنَ آنَا وَرُسُلِي (المجادله (22) اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آئیں گے۔پس غلبہ احمدیت اور غلبہ اسلام تو ہونا ہی ہے لیکن اگر ہم تقویٰ پر ترقی