خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 380 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 380

خطبات مسرور جلد دہم 380 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جون 2012ء بھی روشن نشانوں کے ذریعہ قبولیت دعا کے نشان دکھائے۔ہم میں سے ہر ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان میں مضبوط ہو اور اللہ تعالیٰ سے خاص تعلق پیدا کرنے والا ہو۔پس آجکل بھی ہر احمدی کو یہ دعا کرنی چاہئے۔یہ الہام جو میں نے بتایا کہ نہ کوئی عارضی رہائش باقی رہے گی نہ مستقل۔دنیا کے جو حالات ہورہے ہیں اور جس طرح جنگ عظیم کا خطرہ ہے، اس بارے میں بھی دعا کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس سے محفوظ رکھے بلکہ انسانیت کو اس سے محفوظ رکھے۔اور یہ بلائیں جو آنے والی ہیں وہ ٹل جائیں۔انشاء اللہ تعالیٰ میں چند ہفتوں کے لئے پھر سفر پر جا رہا ہوں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے با برکت فرمائے۔امریکہ اور کینیڈا کے جلسے ہر لحاظ سے بابرکت ہوں۔دنیا کے بعض ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھی احمدیوں پر زندگی تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان شر پیدا کرنے والوں کو جن میں حکومتیں بھی شامل ہیں اپنی قدرت کا نشان دکھاتے ہوئے ان کے شر دور فرمائے اور احمدیت کی سچائی ظاہر فرمائے اور احمدیوں کو ہر جگہ ہر قسم کے شرور سے محفوظ فرمائے۔آمین الفضل انٹرنیشنل مورخہ 6 جولائی تا 12 جولائی 2012 جلد 19 شماره 27 صفحہ 5 تا 8 )