خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 330 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 330

خطبات مسر در جلد دہم 330 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 مئی 2012 ء میں اس بزرگ کی مزار میں جناب مسیح موعود آئے۔میں نے مسیح موعود کولوئی بچھا دی۔حضرت صاحب او پر بیٹھ گئے۔میں اُن کی خدمت میں حاضر رہا ( یہ اپنی خواب کا ذکر کر رہے ہیں ) اور خدمت کرتا رہا۔ایک ماہ لگا تار یہی حالت رہی۔اس کے بعد میری خواب میں شاہ فتح علی صاحب مزار والے آئے اور فر ما یا کہ امامِ وقت پیدا ہو گیا قادیان میں۔میں نے عرض کیا کہ مرزا غلام احمد! اس بزرگ نے فرما یا۔مرزا غلام احمد صاحب۔میں ایسا خواب خیال سمجھ کر چپ رہا۔تھوڑے دنوں کے بعد میری خواب والے بزرگ آئے اور فرمایا کہ تم کیوں نہیں قادیان گئے اور کیوں نہیں بیعت کی۔جلدی جا کر بیعت کرو۔میں ارادہ مستقل کر کے رخصت لے کر گھر آیا۔کچھ خانگی معاملات کی وجہ سے مجھے دیر ہوگئی کہ وہی ولی اللہ پھر خواب میں ملے کہ ہم نے تم کو گھر بیٹھنے کے لئے نہیں کہا تھا۔تم جلد ہی قادیان جا کر بیعت کر لو۔اس دن کمترین گھر سے روانہ ہوکر موضع راسگو میں رات جارہا۔(وہاں ٹھہرے) اُس جگہ میرے رشتہ دار تھے۔انہوں نے کہا: ماہ پوہ کے بعد چلیں گے۔میں نے اُن کی بات کو مان لیا۔رات کو مجھے خواب میں شاہ فتح علی صاحب ملے اور فرمایا۔پندرہ کوس آگئے ہو اور سترہ کوس باقی ہے۔ہم تمہارے ساتھ ہیں۔کونسا تم کو خوف ہے۔پھر صبح کو روانہ ہوا۔قادیان میں پہنچ گیا۔جناب مسیح موعود علیہ السلام صاحب جنوب کی طرف بہت سے آدمیوں کے درمیان سیر کو گئے تھے۔میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ لوگ جنگل میں کیوں جمع ہو گئے۔لوگوں نے بتلایا کہ مرزا صاحب سیر کو جا رہے ہیں۔اُن کے ساتھ جاتے ہیں۔میں اُن لوگوں کے ساتھ ہو کر جا ملا اور جا کر حضرت صاحب کے ساتھ السلام علیکم کہا اور مصافحہ کیا۔مرزا صاحب نے مجھے فرمایا کہ کس جگہ سے آئے ہو؟ میں نے عرض کیا ضلع ہوشیار پور اور موضع میٹیانہ سے آیا ہوں۔فرمایا تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: سو ہنے خان۔فرمایا تم وہی سو ہنے خان ہو، خوابوں والے۔( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی لگتا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں بتا دیا تھا )۔میں نے عرض کیا کہ میں وہی آپ کا غلام ہوں۔فرمایا تین دن تک رہو۔تین دن کے بعد بیعت لے لیں گے۔تین دن کے بعد بیعت لی۔فرمایا کہ پہلے مسیح ناصری کے بھی بیعت غریب لوگ ہوئے تھے۔( انہوں نے کہا تھا ناں کہ بہت سے غریب لوگ اور چوہڑے چمار بیعت کر رہے ہیں، مسیح بن گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے اس جواب میں فرمایا جو انہوں نے خود تو نہیں کہا ہوگا ، یا ہوسکتا ہے خبر پہنچی ہو کہ پہلے مسیح ناصری کی بیعت بھی غریب لوگوں نے کی تھی )۔میرے بھی پہلے غریب لوگ ہوئے ہیں۔بعد ازاں فرمایا : مجھے سچا جانو۔( جو نصائح فرمائیں ایک یہ کہ کامل یقین ہو میری سچائی پر ) دوسرے پنج وقت نماز ادا کرو