خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 164
خطبات مسرور جلد دہم 164 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2012ء اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تو پیغامیوں کی تعدا د ویسے بھی بہت تھوڑی رہ گئی ہے اور یہ جہاں جہاں تھے پچھلے دو تین سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی تعداد میں احمدی ہوئے ہیں ، مبائع ہوئے ہیں۔حضرت مولوی عبد اللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں حضرت صاحب کی زیارت کے لئے حاضر ہوا۔حضرت اُس وقت ایک جگہ کھڑے تھے۔ایک صحابی حضرت صاحب کے پاس کھڑا تھا۔اُس نے مجھ کو دیکھ کر حضرت صاحب کو کہا کہ یہ مولوی عبد اللہ کھیوے والا ہے۔اس کے ساتھ بڑے مقابلے ہوئے ہیں۔یعنی تبلیغی مقابلے بخشیں وغیرہ۔لیکن ہر میدان میں اس کو اللہ تعالیٰ غلبہ دیتارہا ہے۔حضرت صاحب نے فرمایا: ہاں حق کو ہمیشہ غلبہ ہی ہوتا ہے۔یہ کلمات مبارک اس برکت والے منہ سے سن کر میری تسلی ہوئی اور بڑی خوشی ہوئی اور مجھے یقین ہو گیا کہ اس منہ سے یہ کلمہ نکلا ہے۔مجھے امید ہو گئی کہ میں حق پر رہوں گا اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ مجھے غلبہ ہی دے گا۔تو اللہ تعالیٰ نے اُس وقت سے اب تک کسی مقابلے میں مجھے شکست نہیں ہونے دی، غلبہ ہی بخشا ہے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 10 صفحہ 221-222 روایت حضرت مولوی عبداللہ صاحب) حضرت چوہدری محمد علی صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرے والد صاحب سیالکوٹ جلسہ میں شمولیت کے لئے تشریف لے گئے، جب واپس تشریف لائے تو انہوں نے آکر تبلیغ شروع کی۔وہ خود بیعت کر کے آئے تھے۔اُن کی تبلیغ سے گھٹیالیاں کے لوگ دھڑا دھڑ بیعت کرنے لگے۔غالباً غلام رسول بسراء صاحب سے میں نے یہ سنا کہ حضرت صاحب نے جب یہ دیکھا کہ کثرت سے گھٹیالیاں کے لوگ بیعت کر رہے ہیں تو فرمایا یہ گھٹیالیاں کیا ہے؟ گاؤں ہے کہ شہر ہے۔اس پر چوہدری محمد علی صاحب کے بھائی حاکم علی نے کہا کہ یہ روایت صحیح ہے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 10 صفحہ 235 روایت حضرت چوہدری محمد علی خان صاحب) یہ آگے اس روایت کی تصدیق ہو رہی ہے) پھر حضرت شیخ عبدالرشید صاحب کی روایت ہے کہ مولوی محمد علی صاحب بو پڑی غیر احمدی یہاں آیا کرتے تھے۔بڑے خوش الحان تھے۔اُس کے وعظ میں بے شمار عورتیں جایا کرتی تھیں۔( آواز بھی اچھی تھی۔وعظ بھی بہت اچھا کیا کرتے تھے۔attract کیا کرتے تھے لحن بھی اچھا تھا۔تلاوت بھی اچھی کیا کرتے تھے۔) کہتے ہیں کہ دو دو تین تین ماہ یہاں رہا کرتے تھے۔اُس نے آ کر حضرت کی مخالفت شروع کر دی۔( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی مخالفت شروع کر دی )۔بد زبانی بھی