خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 107 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 107

خطبات مسرور جلد دہم 107 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 فروری 2012 ء 66 سے خرچ ہوگی اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی میرے اس ارادے میں حائل نہیں ہوگی۔“ ( تقریر جلسہ سالانہ 28 دسمبر 1947 ءانوارالعلوم جلد 19 صفحہ 388) پس یہ وہ اولو العزم موعود بیٹا تھا جس نے اپنے دل کی تڑپ کھول کر ہمارے سامنے رکھ دی۔آج ہم جب یو م مصلح موعود مناتے ہیں تو حقیقی یوم مصلح موعود تب ہی ہو گا جب یہ تڑپ آج ہم میں سے اکثریت اپنے اندر پیدا کرے کہ ہمارے مقاصد بہت عالی ہیں، بہت اونچے ہیں، بہت بلند ہیں جس کے حصول کے لئے عالی ہمتی کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا۔اور اپنے اندر اعلیٰ تبدیلیاں بھی پیدا کرنا ہوں گی ، پاک تبدیلیاں بھی پیدا کرنی ہوں گی۔خدا تعالیٰ سے ایک تعلق بھی جوڑ نا ہوگا۔اسلام کا درد بھی اپنے اندر پیدا کرنا ہو گا۔دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کا درد پیدا کرتے ہوئے اظہار بھی کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو بیشمار خوبیوں کے مالک بیٹے کی خوشخبری عطا فرمائی تھی تو وہ یہ گہرا مطلب بھی اپنے اندر رکھتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا تھا کہ تیرا سلسلہ صرف تیرے ہی تک محدود نہیں ہو گا۔جس مشن کو تو لے کر اُٹھا ہے وہ تیری زندگی تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ تیرا ایک بیٹا جو اولوالعزمی میں اپنی مثال آپ ہوگا جو اسلام کو دنیا میں پھیلانے کی تڑپ میں تیرا ثانی ہوگا۔جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے بے چین دل رکھتا ہو گا، اور پھر اُس بیٹے تک ہی محدود نہیں بلکہ بعد میں بھی اس مشن کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے قدرت ثانیہ کا تا قیامت تسلسل جاری رہنے کا بھی وعدہ فرمایا ہے جو اس کام کو آگے بڑھاتا چلا جائے گا اور قدرت ثانیہ کو ایسے سلطان نصیر بھی عطا ہوں گے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے قدرتِ ثانیہ جو خلافت کی صورت میں جاری ہے اس کے مددگار بنیں گے۔پس آج ہمیں پیشگوئی مصلح موعود جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیل کے طور پر دکھائی دیتی ہے وہاں اس بات کی طرف بھی توجہ دلاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوجس خوبیوں کے مالک بیٹے کی اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی تھی اور جس تڑپ اور عزم کے ساتھ اُس بیٹے نے جماعت کو آگے بڑھنے کے راستے دکھائے ، ایک خوبصورت نظام عطا فرمایا۔جماعت کی تربیت کے نظام کے ساتھ دنیا کے کونے کونے میں اسلام کا خوبصورت پیغام پہنچانے کے لئے ایک ایسا نظام ستحکم کر دیا جس کے نتائج ہر روز نئی شان سے پورے ہوتے چلے جا رہے ہیں۔اس نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر