خطبات محمود (جلد 9) — Page 81
81 مظلوم بھائیوں سے کر سکتی ہے وہ یہی ہے کہ وہ بندگان خدا جنہیں وہاں دکھ دیا جاتا ہے۔اور ظالموں کے ظلم ہر وقت ان کو پامال کر رہے ہیں۔انہیں ہر وقت دعاؤں میں یاد رکھے۔اور اگر کوئی وقت ایسا آئے۔جب جماعت کے ان افراد کو جن کو مناسب سمجھ کر کسی خدمت کے لئے منتخب کیا جائے تو وہ اس کے لئے تیار رہیں۔جماعت کے اخلاص اور ایثار کے متعلق مجھے یقین ہے کہ وہ ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار رہیں گے۔اور کسی طرح بھی اپنے مظلوم بھائیوں کی امداد کے لئے قربانیوں سے پیچھے نہیں رہیں گے۔اسی حد تک میں اس مضمون کو علی الاعلان بیان کر سکتا تھا۔جس کے بیان کرنے سے اصل غرض کو نقصان نہیں پہنچ سکتا۔اللہ تعالیٰ تمام احباب کو اس امر کی توفیق عطا فرمادے کہ جو بھی خدمت ان کے لائق ہو اس کے لئے وہ تیار رہیں۔اسه حضرت خنساء جو اعلیٰ پایہ کی شاعرہ بھی تھیں۔طبری جزو ثالث صفحه ۵۴۴ الفضل ۴ اپریل ۱۹۲۵ء)