خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 296

296 پر ہونگی۔پس فرائض کی ادائیگی پر نہ اتراؤ کیونکہ ایسا شخص جو فرائض پر اتر آتا ہے ہلاک ہو جاتا ہے۔میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ایمان میں سستی نہ کرو۔وہ جماعتیں جو کل کام کرتی تھیں اور آج نہیں کرتیں۔وہ شخص جو ایک وقت کام کرتا تھا اور دوسرے وقت اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔وہ پہاڑ سے نیچے گر رہا اور خدا سے دور جا رہا ہے۔پس ان کو ڈرنا چاہئے۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہم میں سے سب کو ایمان کی حفاظت کی توفیق دے اور میں یہ نصیحت بھی کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے لوگ مستی نہ کریں۔میں پناہ مانگتا ہوں۔اس سے کہ کسی کا ایمان ہم میں سے لے لیا جائے۔لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم ہر لحظہ اس کے فضل کی تلاش کرتے رہیں اور اس کا رحم طلب کریں کیونکہ اس کے فضل کے بغیر ہم میں سے کسی ایک کے لئے ایک گھڑی بھی گزارنی مشکل ہے۔پس میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہر وقت ہم پر اپنا فضل اور رحم فرماتا رہے اور ہمیں ایمان کی حفاظت کی توفیق بخشے ہم میں سے کسی کا ایمان نہ چھینے بلکہ اس کو محفوظ رکھے اور محفوظ رکھنے کے طریق اختیار کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین۔(الفضل ۵ نومبر ۱۹۲۵ء) ا بخاری کتاب الایمان باب احب الدین الی اللہ ادومہ۔