خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 393

393 ہے۔قرآن کریم نے پہلے کہہ دیا کہ میری کوئی نظیر نہیں لا سکتا اور آنحضرت ﷺ نے جب اسے پیش کیا تو ساتھ ہی فرما دیا کہ اس کلام کی کوئی مثل نہیں لا سکے گا اور ایسا ہی ہوا اس وجہ سے یہ ایک معجزہ ہے لیکن شیکسپئیر یا کسی اور مصنف کے کلام کو یہ درجہ حاصل نہیں شیکسپیئر نے کبھی یہ دعوئی نہیں کیا کہ میرے کلام کی کوئی مثل اور نظیر نہیں لا سکے گا۔بلکہ اسے تو پتہ ہی نہ تھا کہ اس کا کلام مقبول بھی ہو گا یا نہیں۔اسی طرح عام میلے اور عرس جو بعض بزرگوں کی جگہوں پر ہوتے ہیں یا اور جلے۔ان کے متعلق کسی قسم کی کوئی خبر پہلے نہیں دی گئی اور کوئی ایسی پیشگوئی ان کے متعلق کسی کی طرف سے نہیں کی گئی کہ یہ ترقی کریں گے۔لیکن ہمارے جلسہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں ہیں کہ یہ ترقی کرے گا اور اس میں اس کثرت سے لوگ جمع ہونگے۔جس طرح کہ مکہ مکرمہ میں جمع ہوتے ہیں۔جس طرح وہاں جمع ہونے والوں کی غرض دین ہوتی ہے۔اسی طرح یہاں آنے والوں کی غرض بھی محض دین ہوتی ہے۔اس وجہ سے یہ ایک بہت بڑا نشان ہے جس سے ہر سال ایمان تازہ ہوتا ہے۔یہ اس لئے نشان ہے کہ اس کے ترقی کرنے کے متعلق پہلے ہی سے اطلاع دی گئی تھی۔اسی طرح قادیان کی ہر وہ چیز جو سلسلہ احمدیہ سے متعلق ہے نشان ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے بتا دیا تھا کہ قادیان ترقی کرے گا اور بڑھے گا۔پس یہاں کی ہر ایک چیز اور ہر ایک آدمی اک نشان ہے۔قادیان میں جو لوگ مکان بناتے ہیں وہ بھی نشان ہیں کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے پورا ہونے میں حصہ لیتے ہیں۔پس میں ان لوگوں سے جنھیں قادیان میں مکان بنانے کی توفیق خدا تعالیٰ نے دی ہے کہتا ہوں۔کہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے مکانات کو حقیقی نشان بنانے کی کوشش کریں اور وہ اس طرح کہ دینی ضروریات کے لئے جس قدر حصہ دے سکتے ہوں دیں۔یوں تو قادیان میں ہندو بھی مکان بناتے ہیں۔سکھ بھی بناتے ہیں غیر احمدی بھی بناتے ہیں مگر ان کے مکان اس پیشگوئی کے مصداق نہیں ہو سکتے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کی ترقی کے متعلق فرمائی ہیں۔کیونکہ وہ سلسلہ کے کام نہیں آتے بلکہ ان میں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کی جاتی ہے۔پس حقیقی طور پر اس پیشگوئی کے مصداق وہی مکان ہو سکتے ہیں جن میں آپ کی تصدیق ہو اور آپ کے اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کئے جا سکیں اور سالانہ جلسہ ایک موقع ہے جس میں مکان بنانے والے اصحاب اچھی طرح اس نشان اور پیشگوئی کے مصداق اپنے مکانوں کو بنا سکتے ہیں۔جو حضرت