خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 329

329 کیونکہ ان سب کے مقامات مقدسہ اس شہر میں واقع ہیں اور ان کی تباہی پر ان کا رونا ایک قدرتی بات ہے جب وہ شہر ہی تباہ ہو گیا جس میں یہ سب کچھ تھا تو وہ مقامات کیسے بچ سکتے تھے۔فی الحقیقت دمشق پر جو تباہی آئی وہ نہایت خطرناک ہے۔اس تباہی کے ظاہر اسباب یہ ہوئے کہ دروز کی جو لبنان کے پہاڑوں میں رہنے والی ایک قوم ہے۔عیسائیوں کی ایک قوم سے پرانی دشمنی ہے۔فرانسیسی اس ملک کے بادشاہ نہیں لیکن بعض انتظامات کے ماتحت اس ملک کی انتظامی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے جب دروزیوں اور عیسائیوں کے درمیان لڑائی دیکھی۔تو عیسائیوں کی طرفداری کی اور دروزیوں کو نقصان پہنچانا چاہا۔فرانسیسی حکام کی اس روش کو دیکھ کر دروزیوں کے قبیلوں کا ایک سردار جو دروزی قبائل میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔فرانسیسی اعلیٰ افسر کے پاس اس لئے گیا تا اس بات کی شکایت کرے کہ فرانسیسی افسر خواہ نخواہ عیسائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔حالانکہ ملک ہمارا ہے مگر وہ عیسائیوں کی مدد کرتے اور ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ان کو چاہئے تھا کہ وہ ہماری مدد کرتے کیونکہ ملک ہمارا ہے نہ ان کا لیکن وہ ایسا نہیں کرتے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے تو انہیں چاہئے تھا کہ خاموش رہتے یا ہمیں جو شکائتیں عیسائی قوم سے ہیں۔ان کو دور کرنے کی کوشش کرتے۔مگر وہ بجائے اس کے الٹا عیسائیوں کی مدد کرتے ہیں لیکن فرانسیسی افسر نے اس سردار سے ملنے سے انکار کر دیا۔کہتے ہیں فرانسیسی افسر کا انکار سن کر جب دروزیوں کا سردار کمرے سے باہر نکلا۔تو یہ کہتے ہوئے باہر نکلا کہ تم ہمارے منہ سے باتوں کو نہیں سنتے تو تو یوں کے گولوں سے سنو گے اور واپس آکر اس نے عام اعلان کر دیا کہ اپنے آپ کو بچانے اور فرانسیسیوں سے آزادی پانے کے لئے ہتھیار اٹھا لو۔فرانسیسی افسر کے انکار اور دروزی سردار کے اس اعلان نے ملک میں آگ لگا دی اور اخباروں میں بیان کیا گیا ہے کہ اس شورش میں بارہ ہزار عیسائی مارے گئے۔وروزی لبنان کے پہاڑوں کی ایک پہاڑی قوم ہے۔وہ چونکہ مسلمان کہلاتے ہیں۔اس لئے عیسائی ان کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں اس سبب سے وہاں عیسائیوں اور ان کے درمیان دشمنی ہے اور دروزیوں کی بہت سی باتیں مسلمانوں کی سی ہیں لیکن ان کے بعض عقائد ایسے ہیں جو اسلام کے خلاف ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کسی وقت وہ اسلام لائے مگر بعد ازاں ان کی خبر گیری نہیں کی گئی اور مکانوں کی طرح ان کی حالت رہی جس طرح ملکا نے کسمپرسی کی حالت میں رہ کر اسلام سے دور جا پڑے۔اسی طرح دروزیوں کا بھی حال ہوا۔دروزی قرآن کریم کو مانتے ہیں لیکن اس کے سوا اپنی 20 q