خطبات محمود (جلد 9) — Page 291
291 کر ہمیشہ کے لئے کوئی شخص پانی پینا بند کر دے۔مگر سوال یہ ہے کہ کیوں ایسا ہوتا ہے اور کیوں ان کاموں کو مسلسل کیا جاتا ہے۔اس کا جواب یہی ہے کہ ہر شخص سمجھتا ہے اور ہر فطرت اس بات کو پہچانتی ہے کہ محبوب چیزیں ہر وقت کی حفاظت چاہتی ہیں۔جتنی کوئی چیز محبوب ہوگی۔اتنی ہی اسکی حفاظت ضروری ہوگی۔پس ایمان جو کہ سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہے کیا اس کے لئے یہ درست نہیں کہ اس کی ہمیشہ حفاظت کی جائے۔دنیا میں بعض چیزیں ایسی ہیں۔جو بعض محبوب چیزوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور لوگ ان سے بچانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں۔مثلاً انسان کے لئے بیماری ہے۔مال کے لئے چور ہے۔کھیتی باڑی کے لئے خراب موسم ہیں۔گویا یہ ان چیزوں کے دشمن ہیں۔جو اس تاک میں لگے ہوتے ہیں کہ ان کو نقصان پہنچائیں۔کوئی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ان کے بچانے کے لئے ان کی حفاظت نہ کرتا ہو۔ہر شخص ان کی حفاظت کرتا ہے اور خوب سمجھتا ہے کہ اگر حفاظت نہ کی جائے تو نقصان ہو گا۔ایسا ہی ایمان کی حالت ہے۔اس کی بھی اگر حفاظت نہ کی جائے تو اس کے بھی چور ہیں جو اس کو فور اتباہ کر دیتے ہیں۔مگر میں تعجب کرتا ہوں کہ لوگ ان چیزوں کی تو ہر طرح حفاظت کرتے ہیں جو گو محبوب تو ہیں لیکن اتنی نہیں جتنا ایمان ہے مگر ایمان کی حفاظت نہیں کرتے۔جو سب سے زیادہ محبوب ہے اور جس کے لئے ہمیشہ کی حفاظت کی ضرورت ہے۔میں نے کبھی کسی کو غصہ سے ران پر ہاتھ مار کر یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ ہر روز کم از کم دو دفعہ کھانا پڑتا ہے۔میں نے کبھی کس کو افسوس کے ساتھ ہاتھ مل کر یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ ہر دم سانس لینا پڑتا ہے۔میں نے کبھی کسی ماں کو سرد آہیں بھر کر یہ کہتے نہیں سنا کہ مجھے ہر وقت بچہ کو دودھ پلانا پڑتا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ وہ ان چیزوں کو قیمتی سمجھتے ہیں اور یہ چیزیں ان کی نگاہ میں محبوب ہیں۔اس لئے وہ ان کی حفاظت کرتے ہیں اور اس میں کوئی تکلیف اور دقت محسوس نہیں کرتے۔بلکہ راحت اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ایک ماں ہی کو دیکھو۔وہ بچہ کو دودھ بھی پلاتی ہے۔اس کے لئے طرح طرح کی تکلیفیں اور مشقتیں بھی برداشت کرتی ہے۔اس کے لئے اپنی جان کو بھی خطرہ میں ڈالتی ہے مگر وہ اس بات کو نہیں چھوڑتی جو اس کے نزدیک محبوب ہے وہ ہر طرح بچے کی حفاظت کرتی ہے۔دودھ پلانے سے اگر وہ سمجھتی ہے کہ بچے کے آرام میں ابھی کسر ہے تو وہ اسے تھپکنا شروع کر دیتی ہے۔تھپکنے سے اگر وہ سمجھتی ہے کہ آرام نہیں آیا۔تو وہ لوریاں دینا شروع کر دیتی ہے۔اگر لوریاں دینے سے بھی