خطبات محمود (جلد 9) — Page 273
273 والسلام نے بتایا اور اگر اسے پورے طور پر چلایا جائے۔تو شرک کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔اس زمانہ میں توحید اور شرک کا مضمون ایسا باریک ہو گیا ہے کہ باوجود سمجھانے کے بھی اکثر لوگ اسے نہیں سمجھ سکتے اور اگر اور بحث کرو۔تو وہ اتنا فلسفیانہ ہو جاتا ہے کہ اور بھی بہت کم لوگ اسے سمجھ سکتے ہیں۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پا کر اس مضمون کو بالکل صاف کر دیا اور بعض ایسے قوانین بیان فرمائے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتے۔جیسا کہ انبیاء کا کام ہے کہ دنیا میں بیج ڈال دیتے ہیں۔آگے اسے بڑھانا اور پھل سنبھالنا بعد کے لوگوں کا کام ہوتا ہے۔ایک استاد صرف سبق پڑھاتا ہے۔آگے یہ کام شاگرد کا ہوتا ہے کہ اسے یاد کرے اور اس سے فائدہ اٹھائے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تعلیم کا بیج بو دیا اور توحید کی تخم ریزی کی اب ہمارا یہ کام ہے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں اور میں نے دیکھا ہے کہ اس تعلیم پر چل کر مجھے ایسے لوگوں کے جواب کے لئے کبھی تکلیف نہیں ہوئی۔جو مشرکانہ عقائد رکھتے ہیں اور وہ تعلیم یہ ہے کہ جن کو تم خدا کا شریک سمجھتے ہو۔ان کا اپنا دعویٰ پیش کرو کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔پھر ہم مان لیں گے۔اگر کوئی آکے یہ کہے کہ کالی دیوی یوں کرتی ہے تو ہم کہیں گے۔بہت اچھا ثابت کرو۔اس کا اپنا دعویٰ اس کے متعلق یہ ہے۔غرض کالی دیوی ہو یا سومنات - حضرت عیسی ہوں یا امام حسین۔مشرک ان کی طرف جو باتیں منسوب کرتے ہیں۔انہیں ہم ماننے کے لئے تیار ہیں۔بشرطیکہ یہ دکھا دیں وہ خود ان باتوں کے مدعی ہوں۔۔پھر یہ بات بھی ان کا رد کرتی ہے کہ ہم جسے اللہ مانتے ہیں۔وہ تو اپنے آپ کو ظاہر کرنے کے لئے دنیا میں نبی بھیجا کرتا ہے اور اس وقت تک کئی نبی اس کی طرف سے آچکے ہیں لیکن ان کو جنہیں تم خدا کے ساتھ شریک کرتے ہو کبھی نبی بھیجا ہے۔خدا تو اپنے بھیجے ہوئے نبیوں کو الہام کرتا ہے۔مگر دنیا کی تاریخ میں کہیں یہ نہیں دیکھنے میں آیا کہ کسی شخص نے یہ دعوی کیا ہو کہ میں فلاں بت یا معبود کی طرف سے نبی ہوں اور وہ مجھے الہام کرتا ہے۔کیا وجہ ہے کہ جب ان کو طاقتیں دی گئیں تو وہ نبی نہیں بھیجتے۔تاکہ دنیا کو ان کا پتہ لگے۔پس یہ دعوی ہی دعوئی ہے اور وہ بھی غلط کہ کسی اور کو بھی ویسی ہی طاقتیں اور قدرتیں حاصل ہیں جیسی خدا تعالیٰ کو۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ گر بتایا ہے۔اس سے ایک انسان شرک سے بکلی بچ جاتا ہے اور باتیں بھی ہیں جو حضرت مسیح موعود نے توحید کے متعلق بتائی ہیں اور جو سراسر مفید ہیں۔ان کو انشاء اللہ تعالی اگلے جمعہ میں بیان کروں گا۔فی الحال میں اسی پریس کرتا ہوں۔پھر اگر توفیق ملی تو اس آیت کے