خطبات محمود (جلد 9) — Page 388
388 اور نہ عقل۔خدا ہی کی طرف سے ہوتا ہے جو کچھ ہوتا ہے۔پس ہماری جماعت کے لوگوں کو ہرگز نہیں چاہئے کہ وہ کبھی خدا تعالیٰ کا دامن چھوڑیں بلکہ مضبوطی سے اسے پکڑ لیں۔مدد اور صراط المستقیم کی ہدایت اور روشنی کے واسطے اس کے آگے سرجھکائیں اور ہر خوبی اسی کی طرف منسوب کریں۔اسی پر بھروسہ رکھیں اور اسی پر توکل کریں تا روحانی میدان میں ان کی ترقیات بڑھیں اور وہ صراط المستقیم پر چلتے رہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارا تو کل اور بھروسہ صرف اسی کی ذات پر ہو۔ہم غرور نہ کریں۔ہم ہر ٹھوکر سے محفوظ رہیں۔تاکہ اس کی راہ سے بھٹک نہ جائیں اور ہم نہ صرف خود ہی ٹھوکر سے بچے رہیں بلکہ دوسروں کو بھی بچا سکیں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو روشنی عطا فرمائے اور ہر وقت صراط المستقیم کی ہدایت دیتا رہے۔آمین (الفضل ۱۸ دسمبر ۱۹۲۵ء)